Inquilab Logo

مرزاپور۔۳: گڈّو بھیّا نے خطرناک لُک جاری کیا

Updated: May 15, 2022, 9:03 AM IST | Mumbai

مرزاپور‘ کے تیسرےسیزن کا جو شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ان کے لئے خوش خبری ہے۔

Ali Fazal alias Guddu Bhiya dangerous style in Mirzapur season 3
مرزاپور سیزن ۳؍میں علی فضل عرف گڈو بھیا خطرناک انداز

مرزاپور‘ کے تیسرےسیزن کا جو شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ان کے لئے خوش خبری ہے۔ شائقین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گولیاں لگنے کے بعد کالین بھیا کا کیا ہوتا ہے۔ اب گڈّو بھیا آنے والے سیزن میں کیا کریں گے۔ ان سب سوالوں کے درمیان ’مرزاپور‘ کے گڈو بھیا نے تیسرے سیزن میں اپنا لُک شائقین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
 مرزاپور کے ۲؍سیزن کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور انہیں دلچسی اور تجسس ہے کہ کالین بھیا گولی لگنے کے بعد کیا  وہ بچ گئے ہیں۔ان سب سوالوں کا جواب لے کر آرہا ہے مرزاپور کا سیزن ۔۳؍ مرزا پور کے مداحوں کا تجسس مزید بڑھاتے ہوئےگڈو بھیا نے اپنا خطرناک لُک سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔
 گڈو بھیا یعنی علی فضل نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں  لکھا ہے ’’شروعات ہوگئی ہے۔۔۔ تیاریوں کی، رہرسل کی اور پڑھنے کی۔۔۔لاٹھی لکڑی نہیں  اب نیچے سے جوتے اور اوپر سے بندوقیں فائر ہوںگی۔لگاؤ ہاتھ کماؤ کنٹاپ، گڈو بھیا آرہے ہیں اپنے آپ۔‘‘
 مرزاپور۔۳؍ کے تعلق سے مداح بھی کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔اس کے علاوہ اس ویب سیریز میں کام کرنے والے بھی سوشل میڈیا پر کمنٹ کر رہے ہیں۔گولو گپتا کارول نبھانے والی اداکارہ شویتا ترپاٹھی نے کمنٹ کیا’’انتظار ہے۔۔۔‘‘جبکہ ارونودے سنگھ نے لکھا’’بینگ بینگ‘‘۔وہیں علی فضل کی قریبی دوست رچا چڈھا   نے دل کا ایموجی پوسٹ کیا جبکہ امائرا دستور نے بھی گڈو بھیا کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK