رتیک روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ کرش ۴‘‘ میں ریکھا اور پریتی زنٹا بھی اداکاری کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: July 12, 2025, 4:17 PM IST | Mumbai
رتیک روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ کرش ۴‘‘ میں ریکھا اور پریتی زنٹا بھی اداکاری کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں کی جائے گی۔
’’وار ۲‘‘کے بعد رتیک روش اپنی اگلی فلم ’’کرش ۴‘‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کے علاوہ پرینکا چوپڑہ، پریتی زنٹا اور ریکھا کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق ’’رتیک روشن فلم میں ٹرپل رول ادا کریں گے۔ ایک بڑے خطرے سے بچنے کیلئے کرش کو ماضی اور مستقبل میں مختلف اوقات سے گزارا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’تھاما‘‘ میں کام کرنا میرے لئے چیلنج سے بھرپور تھا: رشمیکا مندانا
فلم کا وی ایف ایکس اور پروڈکشن مضبوط ہوگا نیز یہ خاندانی جذبات اور رشتوں سے جڑی ہوئی ہوگی۔ فلم کی اسکرپٹ یا اسٹوری لائن کے تعلق سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اگلے انسٹالمینٹ میں رتیک روشن فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ کرش فرنچائز کی اگلی فلم میں ٹائم ٹریول کے عناصر شامل ہوں گے جو بالی ووڈ کا تازہ اور منفرد کانسپٹ ہوگا۔‘‘ فی الحال وائے آر ایف اسٹوڈیو میں ’’کرش ۴‘‘ کے وی ایف ایکس کا کام جاری ہے جہاں ٹیم پری ویژولائزیشن پر کام کر رہی ہے۔ رتیک روشن فائن ٹیون اسکرپٹ کیلئے آدتیہ چوپڑہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں کی جائے گی اور ’’کرش ۴‘‘ میں ۲۳؍ سال بعد جادو کی انٹری ہوگی۔‘‘ قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں چینی گلوکار اور ریپر جیکسن وینگ بھی ’’کرش ۴‘‘ کا حصہ ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔