لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کیلئے بھرت ارون کو اپنا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 12:52 PM IST | Agency | Lucknow
لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کیلئے بھرت ارون کو اپنا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کیلئے بھرت ارون کو اپنا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ کامیابی کے بعد ایل ایس جی نے ان کی خدمات حاصل کی ہے جس میں۲۰۲۴ء میں ایک فاتح سیزن بھی شامل تھا۔ وہ ۲۰۲۲ء کے سیزن سے ۴؍ سال تک کے کے آر کے ساتھ رہے تھے۔ انہیں گیندبازی کے کوچ کی حیثیت سے اپنے دور میں ہندوستان کی بولنگ یونٹ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنےکا موقع بھی ملا تھا۔
کے کے آر ،ایل ایس جی اور خود ارون میں سے کسی نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن کرک بز نے تصدیق کی ہے کہ ارون(۶۲) نے سنجیو گوئنکا کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ سال بھر ایل ایس جی کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔کوچنگ اسٹاف میں ارون کی شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ ایل ایس جی ظہیر خان کو بطور مینٹر ٹیم میں برقرار رکھنے کا خواہاں نہیں ہے، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں رشبھ پنت کی قیادت میں ٹیم کی رہنمائی کی تھی۔