Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہیرا پھیری ۳‘‘ تنازع: پریش راول نے فلم میں اپنی واپسی کی تصدیق کی

Updated: June 30, 2025, 4:30 PM IST | Mumbai

پریش راول نے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ میں اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں پرانی کاسٹ ہی نظر آئے گی۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ پہلے پریش راول کے فلم سے نکلنے کے اچانک فیصلے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ پریش راول نے کہا ’’کوئی تنازع نہیں ہوا تھا، سب مل کر کام کریں گے اور ناظرین کو فلم دیں گے۔‘‘

Film actor Paresh Rawal. Photo: INN
فلم اداکار پریش راول۔ تصویر: آئی این این

۳؍ ماہ قبل پریش راول کے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘سے نکلنے کے فیصلے نے ان کے مداحوں اور ٹیم کو حیران کر دیا تھا۔ اس خبر نے صرف یہ کہ مداحوں، بلکہ پریش راول اور فلم کی ٹیم کو بھی چونکا کر رکھا دیا تھا۔ پریش کے فلم سے نکلنے کے بعد بہت ساری چیزیں تبدیل ہوئیں لیکن اب انہوں نے فلم میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہمانشو مہتا کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں پریش راول نے کہا کہ ’’کوئی تنازع نہیں ہوا۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر لوگ کسی چیز کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں تو آپ کو اس کے تعلق سے زیادہ محتاط ہو جانا چاہئے۔ تمام معاملات سلجھا لئے گئے ہیں اور پرانی کاسٹ ہی واپس آرہی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’جین زی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ’ سی ڈی برن‘ کرنا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کوئی تنازع نہیں ہوا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ جب لوگ آپ پر اتنا یقین رکھتے ہیں تو آپ کو اس چیز کے تعلق سے مزید محتاط رہنا چاہئے۔ یہ مداحوں کے تئیں آپ کی ذمہ داری ہے۔ وہ ناظرین جنہوں نے آپ کو اتنی محبت دی۔ آپ کسی بھی چیز کو معمولی نہیں سمجھ سکتے۔محنت کر کے ان کو فلم دو۔ اسی لئے میرے یہ رائے یہ کہ سب ساتھ میں آئیں۔ محنت کریں۔ اب یہ سب حل ہوگیا ہے۔‘‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ میں فلم ’’او مائی گوڈ‘‘کے تینوں اداکار نظرآئیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’’پہلے بھی آنے والے تھے لیکن اب ہم نے اپنے آپ کو بہتر بنا لیا ہے۔ جوبھی ہے ہم سب تخلیقی ہیں ، پھر چاہے وہ پریا درشن ہوں، اکشے ہوں یا سنیل شیٹی۔ وہ کئی برسوں سے میرے دوست رہے ہیں۔‘‘

’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این

فلم سے پریا درشن کے نکلنے کی قیاس آرائیاں
یاد رہے کہ یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ پریا درشن تخلیقی معاہدے کے سبب فلم سے نکل گئے ہیں۔تاہم، پریا درشن نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے ۱۸؍ مئی ۲۰۲۵ءکو ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکلنے کا میرا فیصلہ تخلیقی اختلافات کے سبب نہیں تھا۔ میں یہ دہراتا ہوں کہ پریا درشن اور میرے درمیان تخلیقی اختلافات نہیں تھے۔ میں پریا درشن کی عزت کرتا ہوں اور ان سے محبت بھی کرتا ہوں۔‘‘یاد رہے کہ اکشے کمار نے پریش راول کے فلم سے نکل جانے کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’جین زی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ’ سی ڈی برن‘ کرنا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘

ٹیم پریش راول کے فلم سے نکلنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں تھی 
پریش راول کے فلم سے نکلنے کے تعلق سےپریا درشن نے کہا کہ ’’ٹیم پریش راول کے فلم سے نکلنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں تھی۔‘‘ پریا درشن نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’’مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہوا کیونکہ پریش راول نے ہم سے کچھ نہیں کہا تھا۔ پریش نے ہمیں مطلع بھی نہیں کیا تھا۔ فلم کی شروعات سے پہلے اکشے نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں سنیل اور پریش سے پوچھ لوں اور میں نے ایسا ہی کیاتھا اور دونوں نے ہاں کہا تھا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK