ٹام کروز کی اداکاری سے سجی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ نے عالمی سطح پر باکس آفس پر ۲۰۰؍ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ یہ ’’مشن امپاسبل فرنچائز‘‘کی آٹھویں اور آخری فلم ہے۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 5:45 PM IST | Mumbai
ٹام کروز کی اداکاری سے سجی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ نے عالمی سطح پر باکس آفس پر ۲۰۰؍ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ یہ ’’مشن امپاسبل فرنچائز‘‘کی آٹھویں اور آخری فلم ہے۔
میموریل ڈے کے وی کینڈ پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں سے ایک ٹام کروز کی ’’ مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ ‘‘ اور ڈزنی کی فلم ’’ لیلو اینڈ اسٹیچ‘‘ کا لائیو ایکشن ایڈپشن شامل ہیں۔ میموریل ڈے کے وی کینڈ پر ان دونوں فلموں نے باکس آفس پرنئے ریکارڈ طے کئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے: سبھاش گھائی
مشن امپاسبل : دی فائنل ریکننگ نے عالمی باکس آفس پر ۲۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کیا
پیرا ماؤنٹ نے سیول، ٹوکیو، کانز، لندن اور نیویارک میں دکھائے گئے پریمیر کے ذریعے فلم کو پروموٹ کیا ہے۔ ٹام کروزنے ٹیکساس میں بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔۱۹۹۶ء میں ’’مشن امپاسبل‘‘ کی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد سے فرنچائز کے اوپننگ سیلز نے فلم کیلئے ۴؍ بلین سے زیادہ کی رقم اکھٹا کی ہے۔ موجو کے ذریعے جاری کئے گئے باکس آفس ڈیٹا کے مطابق ’’ مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ کی آخری فلم نے اپنی ریلیز کے بعد وی کینڈ کے چار دنوں میں مقامی باکس آفس پر ۷۷؍ بلین ڈالر اور عالمی باکس آفس پر ۲۰۴؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سنیل دت نے فلمی سفر کے ابتدائی دور میں ہی منفی کردار ادا کئے تھے
لیلو اینڈ اسٹیج کا باکس آفس کلیکشن
’’لیلو اینڈ اسٹیچ‘‘نے وی کینڈپر ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۰۲ء کی اینی میٹیڈ فلم کا ری میک ہے جو ہوائی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم نے چار دنوں میں عالمی سطح پر ۳۴۱؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جو ’’مشن امپاسبل‘‘ کے کاروبار سے کئی زیادہ ہے۔