سبھاش گھئی نے حال ہی میں یہ تصدیق کی ہے کہ ان کی مشہور زمانہ فلم ’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ کھل نائک‘‘ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 8:56 PM IST | Mumbai
سبھاش گھئی نے حال ہی میں یہ تصدیق کی ہے کہ ان کی مشہور زمانہ فلم ’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ کھل نائک‘‘ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
۹۰؍ کی دہائی کی مشہور فلموں میں سے ایک ’’ کھل نائک‘‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے۔ ’’کھل نائک‘‘ کے ہدایتکار سبھاش گھئی نےحال ہی میں تصدیق کی ہے کہ ’’ کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے اور ٹیم کاسٹ اور عملے کی کاسٹنگ کے عمل کی طرف گامزن ہوچکی ہے۔‘‘ سبھاش گھئی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’’جی ہاں! کھل نائک کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے اور کاسٹ اور تکنیک کاروں کے بارے میں بھی جلد ہی فیصلے کر لیا جائے گا۔‘‘ یاد رہے کہ سنجے دت کی ادکاری سے سجی فلم ’’کھل نائک‘‘۱۹۹۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنجے دت کے علاوہ مادھوری دکشت نے گنگنا کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کے سیکوئل میں نئی کاسٹ کے نظر آنے کے امکانات ہیں۔ سبھاش گھئی نے اشارہ دیاہے کہ سنجے دت اور مادھوری دکشت فلم میں اسپیشل اپیرئنس (خصوصی کرداروں) میں نظرآسکتے ہیں۔ فلم کے سیکوئل میں نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا جن میں نوجوان اداکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سنیل دت نے فلمی سفر کے ابتدائی دور میں ہی منفی کردار ادا کئے تھے
کچھ ’’کھل نائک‘‘ کے بارے میں
’’کھل نائک‘‘ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی ایک کرائم ڈراما فلم ہے جس کی ہدایتکاری سبھاش گھئی نے انجام دی ہے اور انہوں نے ہی اس فلم کو مکتا آرٹس ایل ٹی ڈی کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ ’’ کھل نائک‘‘ ۶؍ اگست ۱۹۹۳ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے۱۱؍ نامزدگیاں حاصل کی تھیںاور بہترین پلے بیک سنگر اور بہترین سینماٹوگرافی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ یہ فلم ایک سب انسپکٹر رام اور اس کی گرل فرائنڈ گنگنا کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے۔