• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جدوجہد کے دنوں میں بے حد مایوس ہوگیا تھا،خودکشی کا خیال آتاتھا: متھن

Updated: July 26, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے متھن  چکرورتی کو فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔  ایک انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان دنوں خودکشی کرنے کا خیال دل میں آتا تھا۔

Mithun Chakraborty .Picture:INN
متھن چکرورتی۔ تصویر: آئی این این

اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے متھن  چکرورتی کو فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔  ایک انگریزی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان دنوں خودکشی کرنے کا خیال دل میں آتا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ میں اپنے خواب پورے نہیں کرپاؤں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جائے پیدائش یعنی کولکاتا جانے کا بھی کوئی مطلب نہیں تھاکیونکہ وہاں کوئی آپشن ہی نہیںتھا۔ متھن چکرورتی نے ٹائمس آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ `’’عام طور پر میں اس کے بارے میں بات نہیں کرتا ہوں۔ میں ’اسٹرگلنگ پیریڈ کے بارے میں بات نہیں کرتا کیونکہ یہ نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کر سکتا ہے۔ ہر کوئی جدوجہد سے گزرتا ہے لیکن میرا بہت زیادہ تھا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’ `کئی بار مجھے لگا کہ میں اپنا مقصد  پورا نہیں کر پاؤں گا۔ اسی وجہ سے خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچتا تھا۔ لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ زندگی کو لڑے بغیر کبھی ختم نہ کریں۔  اب دیکھئے کہ میں کہاں ہوں۔ سنجے دت اور جیکی شراف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے متھن  چکرورتی نے کہا کہ ’’میں ابھی فلم کے بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتا۔ بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایسی فلمیں کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK