Inquilab Logo

متھن کی بیٹی ہالی ووڈ سے اپنےکریئر کا آغاز کریں گی

Updated: October 15, 2022, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

دشانی چکرورتی فلم ’دی گیسٹ ‘ میں نظر آئیں گی، ۲؍ اشتہاری فلمیں بھی کرچکی ہیں

Dishani Chakraborty. Picture:INN
دشانی چکرورتی ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی بیٹی دشانی چکرورتی ہالی ووڈ کی مختصر فلم ’دی گیسٹ‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔
   فلم ’’دی گیسٹ‘‘ نے کئی بین الاقوامی فلمی پروگراموں میں پزیرائی حاصل کی ہے۔ دشانی نے فلم سازی کے کرتب سیکھنے کیلئے ایک طویل وقت لاس اینجلس میں گزارا ہے۔دشانی چکرورتی  نے بطور اداکارہ اپنا کیریئر شروع کرنے سے پہلے ممبئی کے جیف گولڈ برگ اسٹوڈیوز اور پھر نیویارک فلم اکیڈمی میں اداکاری اور فلم سازی کی تربیت حاصل کی ہے۔ انہیں دو اشتہاری فلموں میں بھی  کام کرنے کا موقع  مل چکا  ہے۔   دشانی چکرورتی کے مطابق’’لاس اینجلس میں اپنے کیریئر کو شروع کرنے کیلئے غیر روایتی راستے کا انتخاب کرنا  آسان نہیں تھا لیکن مجھے ان کہانیوں اور کرداروں کیلئے اتنا جنون ہے کہ میں ہر اچھا کردار  ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں اپنے والد سے بہت کچھ سیکھ کر بڑی  ہوئی  ہوں اور مجھے امید ہے کہ  اپنے کام  سے اس کی عکاسی کر سکوں گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK