میزورم کی معمر ترین خاتون فامیانگی۱۱۷؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں شمال مشرقی ریاستوں کی سب سے معمر خاتون سمجھا جاتا تھا۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 4:00 PM IST | Aizawl
میزورم کی معمر ترین خاتون فامیانگی۱۱۷؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں شمال مشرقی ریاستوں کی سب سے معمر خاتون سمجھا جاتا تھا۔
میزورم کی معمر ترین خاتون فامیانگی۱۱۷؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں شمال مشرقی ریاستوں کی سب سے معمر خاتون سمجھا جاتا تھا۔ فامیانگی، جن کے۵۱؍ پوتے پوتیاں،۱۲۲؍ پرپوتے پرپوتیاں اور۲۲؍ چوتھی نسل کی اولادیں ہیں نے استعماری دور سے لے کر جدید ہندوستان تک کا سفر دیکھا۔ مقامی ریکارڈ کے مطابق، فامیانگی کی پیدائش ۱۹۰۸ء میں مرحوم والد ہوآتھمنگ اور والدہ سُوئی سنگ کے ہاں ہوئی۔ انہوں نے مرحوم ہیناونا سے شادی کی جس سے ان کے آٹھ بچے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ملئے سبکدوش ڈی آئی جی سے جن کا مشن ’صاف ستھرا چنڈی گڑھ‘ ہے
ان کے خاندان کے مطابق، فامیانگی اپنی غیر معمولی صحت اور جوش کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے۲۰۲۳ء کے میزورم اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی جا چکی تھیں، جس پر ریاستی انتخابی کمیشن نے انہیں ’’سرٹیفکیٹ برائے تعریف‘‘سے نوازا تھا۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے عمر رسیدہ مسائل کی وجہ سے ان کی صحت روبہ زوال ہونے لگی تھی، جولائی میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ اور آج ان کی زندگی اپنے اختتام کو پہنچی ۔فامیانگی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کی معمر ترین شخصیات میں سے ایک تسلیم کیا جاتا تھا۔