موہن لال کی فلم ’’درِیشیم۳‘‘ ریلیز ہو چکی ہے۔ ریلیز کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہاہے، جس میں اداکار کافی جذباتی نظر آئے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 8:08 PM IST | Chennai
موہن لال کی فلم ’’درِیشیم۳‘‘ ریلیز ہو چکی ہے۔ ریلیز کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہاہے، جس میں اداکار کافی جذباتی نظر آئے۔
موہن لال کی فلم ’’درِیشیم۳‘‘ ۲۱؍مئی کو ریلیز ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی دن اداکار نے اپنی ۶۶؍ویں سالگرہ بھی منائی۔ فلم کو شاندار ردعمل اور بہترین ریویوز مل رہے ہیں۔ اسی دوران موہن لال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ناظرین کے ردعمل کو دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں۔
آنسو پونچھتے دکھائی دیے موہن لال
اپنی فلم ’’درِیشیم۳‘‘کے فرسٹ ڈے، فرسٹ شو کے دوران موہن لال کافی جذباتی نظر آئے۔ وائرل ویڈیو میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ تھیٹر میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ فلم دیکھتے ہوئے اداکار کی آنکھیں نم ہو گئیں اور وہ اپنے آنسو پونچھتے نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے تالیاں بجانے والے ایک مداح کو ہاتھ جوڑ کر شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سے پہلے بڑا دھماکہ، سینیگال کا اسکواڈ آگیا، سادیو مانے کپتان
موہن لال کا شکریہ ادا کرنے والا پوسٹ
اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’’درِیشیم۳‘‘ کو ملنے والی زبردست محبت کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’ آج صبح اتنا سارا پیار دیکھ کر میں بہت جذباتی ہو گیا ہوں۔ ہر نیک خواہش، ہر دعا اور دل سے بھیجے گئے ہر پیغام نے میرا دل شکرگزاری سے بھر دیا ہے۔ ایسے لمحات مجھے یاد دلاتے ہیں کہ میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ میرے اردگرد اتنی محبت اور اپنائیت ہے۔ میری زندگی کے اس سفر کا خوبصورت حصہ بننے اور آج کے دن کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں دل سے آپ سب کا ممنون ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:موہن لال کی مشہور تھرلر ’’درِیشیم‘‘ کا انڈونیشیائی ری میک بنے گا
’’درِیشیم۳‘‘ کے بارے میں
موہن لال کی فلم ’’درِیشیم۳‘‘ فرنچائز کی تیسری فلم ۲۱؍ مئی کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، جسے ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔جیتھوجوزف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں موہن لال ایک بار پھر جارج کُٹی کے کردار میں واپس آئے ہیں، جبکہ مینا، انسیبا حسن، ایستھر انل اور آشا شرتھ بھی اپنے پرانے کرداروں میں نظر آ رہی ہیں۔