آئی پی ایس افسر نونیت سیکھرا کی زندگی سے متاثر ایم ایکس اوریجنل سیریز `’بھاؤکال ‘ اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 12, 2022, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai
آئی پی ایس افسر نونیت سیکھرا کی زندگی سے متاثر ایم ایکس اوریجنل سیریز `’بھاؤکال ‘ اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ گئی ہے۔
آئی پی ایس افسر نونیت سیکھرا کی زندگی سے متاثر ایم ایکس اوریجنل سیریز `’بھاؤکال ‘ اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپس آ گئی ہے۔ موہت رائنا اپنے پرانے ایس ایس پی نوین سکھیرا کے دلیرانہ کردار میں نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھرپور ’ بھاؤکال ۲‘ کا ٹیزر لانچ کردیا گیا ہے اور اسے دیکھنے کے بعد ظاہر ہوتاہے کہ یہ ناظرین کو مظفر نگر کی دنیا میں لے جائے گا جو یوپی کی لاقانونیت والی سرزمین ہے۔ایس ایس پی نوین سکھیرا اور ان کی ٹیم کو اس نئے دور کے کرائم تھرلر کے تمام نئے سیزن میں بے قابو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔خیال رہے کہ اس سیریز کی کہانی آکاش موہیمن، جئے شیلا بنسل اور جتن واگلے نے لکھی ہے۔ اپلاؤز پروڈکشن کی کی پیش کردہ باویجا اسٹوڈیو پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کردہ، ایم ایس اوریجنل سیریز بھاؤکال ۲؍ کی ہدایت کاری جتن واگلے نے کی ہے۔