بالی ووڈ فلمساز موہت سوری، ونود بھانوشالی کے ساتھ مل کر ایک ایکشن میوزیکل فلم بنانے والے ہیں۔موہت سوری اور ونود بھانوشالی ایک ساتھ مل کر ایکشن میوزیکل فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
EPAPER
Updated: April 14, 2022, 11:12 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ فلمساز موہت سوری، ونود بھانوشالی کے ساتھ مل کر ایک ایکشن میوزیکل فلم بنانے والے ہیں۔موہت سوری اور ونود بھانوشالی ایک ساتھ مل کر ایکشن میوزیکل فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بالی ووڈ فلمساز موہت سوری، ونود بھانوشالی کے ساتھ مل کر ایک ایکشن میوزیکل فلم بنانے والے ہیں۔موہت سوری اور ونود بھانوشالی ایک ساتھ مل کر ایکشن میوزیکل فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ فلم بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ (بی ایس ایل) اور مہانا فلمز کے بینرس تلے ریلیز کی جائے گی۔ اس بلا عنوان ایکشن فلم میں میوزک ایک اہم حصہ ہوگا۔ موہت سوری جو کریٹیو طور پر فلم کی پروڈکشن میں شامل ہوںگے، وہ فلم کے ہدایتکار اور مصنف کے ساتھ اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، ونود بھانوشالی اور موہت سوری جلد ہی فلم کی مرکزی کاسٹ کا اعلان کریں گے۔ ونود بھانوشالی نے کہا ’’موہت اور میں نے پہلے بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن اپنا خود کا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کے بعد یہ ان کے ساتھ میرا پہلا اشتراک ہے۔ موہت کی فلموں کا میوزک ہمیشہ ہی شاندار رہا ہے، وہ ہمارے لئے ایک ایسی اسکرپٹ لائے ہیں جو یقیناً ہمارے دلوں کو چھو لے گی۔ وہ ہر قدم پر ہماری رہنمائی کریں گے اور میں اس پروجیکٹ کے تئیں پراعتماد ہوں۔ ان کی مہارت واقعی اس فلم میں حیرت انگیز قدر کا اضافہ کرے گی۔ مہانا فلمز کے ساتھ تعاون کرنا ہمارے لئے بہت آسان فیصلہ تھا کیونکہ وہ ’فریش مائنڈ سیٹ اور ینگ انرجی‘ لاتے ہیں جو نئی نسل کو بھی جوڑے گی۔‘‘موہت سوری نے کہا ’’میں ونود اور بی ایس ایل کے ساتھ اس نئے سفر کی شروعات کرنے کا متمنی ہوں۔ اس فلم کے لئے ہمارے مشترکہ وژن اور عزائم کے ساتھ ہم سامعین کے لئے کچھ خاص لانے کی امید کر رہے ہیں جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ‘‘ اس ایکشن میوزیکل فلم کو ونود بھانوشالی، کملیش بھانوشالی، وشال گرنانی کے ساتھ ساکشی بھٹ، مظاہر ایم، ساحل سہگل کی جانب سے تیار کیا جائے گا اور بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ اور مہانا فلمز کے بینر تلے جوہی پاریکھ مہتا شریک پروڈیوسر ہوںگے۔