شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں انیل کپور ان کے رہنما کا کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور انیل کپور نےفلم ’’تریموتی‘‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں انیل کپور ان کے رہنما کا کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور انیل کپور نےفلم ’’تریموتی‘‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
۱۹۹۵ء میں انیل کپور اورشاہ رخ خان نے جیکی شراف کے ساتھ مکل آنند کی فلم ’’تریموتی‘‘ میں بھائی کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کو سبھاش گھائی نے پروڈیوس کیا تھا۔ اب یہ تینوں اداکار کئی دہائیوں بعد مکل آنند کے بھتیجے سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ’’انیل کپور فلم میں شاہ رخ خان کے استاد کا کردار نبھائیں گے۔‘‘ پنک ویلا نے فلم میں کرداروں کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ رخ خان ’’کنگ‘‘ میں قاتل جبکہ انیل کپور ان کے رہنما کا کردار ادا کریں گے۔ اس کردار کیلئے بہت سے اداکاروں کو موضوع سمجھا گیا تھا لیکن ٹیم نے محسوس کیا کہ انیل کپور’’ٹی‘‘ کے کردار کیلئے بہترین انتخاب ہوں گے۔ انیل کپور بھی میگا بجٹ والی فلم کیلئے شاہ رخ خان کے ساتھ شراکت داری کرنے پر بہت خوش ہیں۔‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’فلمساز فلم کو اکتوبر سے دسمبر ۲۰۲۶ء کے درمیان ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ہندوستان اور بین الاقوامی مقامات پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے میں ۱۰۰؍ دن کا عرصہ درکار ہوگا۔ فلم کے ابتدائی مرحلے کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ جدید ناظرین کو ذہن میں رکھتے ہوئے فلم کی اسکرپٹ لکھی گئی ہے اور اس میں شاہ رخ خان کا کردار منفرد ہوگا۔ ‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور رتیک روشن کی فلم ’’وار ۲‘‘ میں بھی ان کے رہنما کنڈا کر کردار نبھائیں گے۔ علاوہ ازیں وہ ’’الفا‘‘ اور ’’پٹھان ۲‘‘میں بھی اپنے کردار کو دہرائیں گے۔ ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان، سہانا خان، اور ابھے ورما کے علاوہ ارشد وارثی، اور ابھیشک بچن بھی نظر آئیں گے۔ ابھیشیک بچن ’’کنگ‘‘ میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔