Updated: May 13, 2025, 9:02 PM IST
| Brussels
برسلز کیپٹل ریجن پارلیمنٹ نے ایک تاریخی اقدام میں پیر کے روز متفقہ طور پر بلجئیم کی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے جاری کردہ گرفتاری وارنٹس کو نافذ کرے، جن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی شامل ہیں، جس پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات ہیں۔
غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این
برسلز کیپٹل ریجن پارلیمنٹ نے ایک تاریخی اقدام میں پیر کے روز متفقہ طور پر بلجئیم کی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے جاری کردہ گرفتاری وارنٹس کو نافذ کرے، جن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی شامل ہیں، جس پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات ہیں۔ بلجئیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور کے پہلے بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرنیتن یاہو ملک کا دورہ کرے تو بلجئیم انہیں ’’شاید‘‘ گرفتار نہ کرے، نے سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید ناراضی پھیلا دی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: کانز کا آغاز: ہالی ووڈ کی اہم شخصیات نے غزہ نسل کشی کی مذمت کرنے والے کھلے خط پر دستخط کئے
پارلیمانی قرارداد میں واضح طور پر آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ کو اسرائیلی اہلکاروں کے خلاف بلا استثناٰ نافذ کرنے کی اپیل شامل ہے اس کے علاوہ قرارداد میں بلجئیم کے وزیر اعظم کے بیان کی رسمی طور پر مخالفت، جس میں مجرمانہ الزامات کے ملزمان کو سیاسی استثنیٰ دیا گیا تھا؛ انصاف، خارجہ اور عدالتی حکام کے درمیان آئی سی سی کی درخواستوں کو تیز کرنے کیلئے ایک مستقل میکانزم قائم کرنا؛ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مخصوص پابندیاں عائد کرنے کی اپیل؛ اور یورپی یونین کی اداروں میں آئی سی سی کی آزادی کا دفاع کرنے پر زور، بشمول یورپی پابندی قانون میں اس کا شامل ہونا، شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: غذا کی قلت کے بعد اب فلسطینی پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب برسلز کیپٹل ریجن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں موقف اختیار کیا ہو، اس سے قبل یہ بلجئیم اور یورپ کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی تھی جس نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔۲۰۲۴ء میں وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور کی قیادت میں مرکز دھڑے کی اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے، بلجئیم کا موقف زیادہ غیر جانبدار یا اسرائیل نواز ہو گیا ہے، جو پچھلی حکومت کے نقطہ نظر سے واضح طور پر مختلف ہے۔آئی سی سی نے۲۱؍ نومبر کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع کے ساتھ حماس کے رہنما ابراہیم المصری، کے خلاف غزہ تنازعہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔
آئی سی سی نے فروری میں کہا تھا کہ ججوں نے المصری، جسے محمد دیف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے خلاف گرفتاری وارنٹ واپس لے لیا ہے، کیونکہ ان کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔