عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 10:09 PM IST | Mumbai
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے۔
عامر خان اپنی متوقع فلم ’’ ستارےزمین پر‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ یاد ہے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ عامر خان کی ۲۰۰۷ء کی بلاک بسٹر فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں عامر خان ایک باسک بال کے کوچ کا کردار نبھائیں گے جو معذور بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
ٹریلر کے ایک سین میں معذور بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس
’’ستارے زمین پر‘‘کے ٹریلر میں کیا ہے؟
فلم کی ٹیگ لائن میں لکھا ہے ’’سب کا اپنا اپنا نورمل (Normal) ہے۔‘‘ اس فلم کی کہانی میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح ہر ایک شخص ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور کسی ایک طریقے سے کوئی چیز نارمل نہیں ہوتی۔ فلمسازوں نے فلم کے ٹریلر کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ٹینگو باسک بال کوچ، ۱۰؍ طوفانی ستارے اور ان کا سفر۔‘‘
’’ستارے زمین پر‘‘
’’ستارے زمین پر‘‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ اسےعامر خان اور کرن راؤ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم اسپانوی فلم ’’چمپئنس‘‘ پر مبنی ہے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔