منگولیا کی امیگریشن ایجنسی (ایم آئی اے) نے سنیچر کوایک بیان جاری کیا جس کے مطابق، منگولیا نے ۳۴؍ ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت۲۰۲۶ء کے آخر تک بڑھا دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 04, 2026, 8:04 PM IST | Ulaanbaatar
منگولیا کی امیگریشن ایجنسی (ایم آئی اے) نے سنیچر کوایک بیان جاری کیا جس کے مطابق، منگولیا نے ۳۴؍ ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت۲۰۲۶ء کے آخر تک بڑھا دی ہے۔
منگولیا کی امیگریشن ایجنسی (ایم آئی اے) نے سنیچر کوایک بیان جاری کیا جس کے مطابق، منگولیا نے ۳۴؍ ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت۲۰۲۶ء کے آخر تک بڑھا دی ہے۔ حکومت کے فیصلے کے تحت۳۲؍ یورپی ممالک اور دو جزیراتی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھئے: کینیا: مشہور’’ سپر ٹسکر‘ ‘ ہاتھی کی موت، ملک میں غم کی لہر
بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، ہنگری اور نیوزی لینڈ سمیت ان ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد جو منگولیا سیاحت کے مقصد سے آتے ہیں، وہ۳۰؍ دنوں تک بغیر ویزا کے داخلے کے اہل ہوں گے۔منگول حکومت نے آسان اور اور سیاحت پر مبنی پالیسی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے ملک میں چار موسمی سیاحت کی ترقی اور فروغ دینے کے لیے ’’ایئرز ٹو وزٹ منگولیا‘‘ ٹورازم پروگرام کو۲۰۲۸ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم منگولین ٹورازم آرگنائزیشن کے مطابق، اس خشکی سے گھرے ایشیائی ملک میں۲۰۲۵ء میں غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل کل ۸۴۶۱۰۳؍ سیاحوں نے دورہ کیا، جو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
قطر: دوحہ ۲۰۲۶ء کے لیے خلیج تعاون کونسل کا سیاحتی دارالحکومت
واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف رعایت کی پالیسی اپنا رکھی ہے، ان میں ویزا کے بنا محدود مدت کیلئے دورہ سب سے کامیاب پالیسی ہے، جو دیگر ممالک کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔ منگولیا نے اسی پالیسی کو اپنا کر سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔چونکہ سیاحت سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے، جو ملک کی معاشی ترقی میں معاون ہے۔ منگولیا میں سیاحوں کی تعداد یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اپنی اس پالیسی کے ذریعے اپنے طے شدہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔