مدثر عزیز نے اپنے ابتدائی مرحلے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ اکشے کمار کےساتھ کام کرنے کے کے خواہاں ہیں۔
EPAPER
Updated: May 17, 2026, 10:09 PM IST | Mumbai
مدثر عزیز نے اپنے ابتدائی مرحلے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ اکشے کمار کےساتھ کام کرنے کے کے خواہاں ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران مدثر عزیز نے کہاکہ میں کم عمر تھا جب میں خان صاحب کیلئے ہدایت کاری کر رہا تھا۔ اس وقت میرے پاس اتنا کچھ نوٹ کرنے یا کہنے کے لیے نہیں تھا۔ میں صرف حیرت میں تھا اور ان سے سیکھ رہا تھا۔ ان کے اندر ایک فطری کشش ہے، اور اس کے بارے میں بات کرنا تقریباً بے معنی ہے کیونکہ پوری قوم پہلے ہی یہ جانتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں ان کے بارے میں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ اس پیشے کے لیے گویا خدا کی طرف سے تحفہ ہیں۔ صرف شاہ رخ خان ہی شاہ رخ خان ہو سکتے ہیں اور ظاہر ہے، میری بات لفظی نہیں ہے، میں اس کا مطلب ایک اور انداز میں لے رہا ہوںکہ صرف اسی قسم کی شخصیت اور انسان ہی اتنا بڑا اور عظیم اسٹار بن سکتا ہے جیسا وہ ہیں۔
بالی ووڈ ہدایتکار نے کہاکہ اکشے کمار کے بارے میں، میرے لیے بطور ڈائریکٹر سب سے زیادہ اطمینان بخش اور بھرپور تجربہ وہ تھا جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا، کیونکہ ہم دونوں ایک ہی صنف (genre) کے کھلاڑی ہیں۔سیٹ پر ایسے وقت بھی آتے تھے جب پروڈیوسرز یا دوسرے اداکار ہمیں کسی درخت کے نیچے یا میز کے ایک طرف بیٹھے دیکھتے اور سمجھتے کہ شاید ہم بہت سنجیدہ بات کر رہے ہیںجیسے ڈیٹس کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ۔ پھر جب ہم واپس آتے تو وہ پوچھتے’’کیا بات ہو رہی تھی؟ اور ہم کہتے،ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ڈائیلاگ کیسے بولیں تاکہ زیادہ ہنسی آئے۔‘‘ پھر سب کہتےلیکن آپ دونوں کے چہرے اتنے سنجیدہ کیوں تھے؟
یہ بھی پڑھئے:سنجے گپتا ’’کانٹے ‘‘ کے سیکوئل میں سنجے دت کو ہی شامل کریں گے
مدثر عزیز نے کہاکہ اس سے میں نے یہ سیکھا کہ ہم دونوں اس صنف کے اتنے بڑے خادم ہیں کہ ہمارے لیے یہ کھیل نہیں، بلکہ ہر ممکن طریقے سے ایک ایک چیز کو ٹھیک کرنا ہے تاکہ بس ایک مسکراہٹ حاصل ہو سکے۔عالیہ کھُرّانہ، کارتک آرین اور اکشے کمارمیرے خیال میں یہ تینوں اس کامیڈی صنف کو کسی نہ کسی حد تک زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سچ کہوں تو باقی اداکار اب ایسے دائرے میں چلے گئے ہیں جہاں وہ صرف مخصوص قسم کی کہانیاں قبول کر رہے ہیں۔ خدا نے مہربانی کی ہے، میرے ناظرین نے مجھے سپورٹ کیا ہے اور مجھے ان تینوں کے ساتھ کامیڈی کے میدان میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ اگر میں نے ان میں سے کسی کے ساتھ بھی کام نہ کیا ہوتا تو میں خود کو ادھورا محسوس کرتا۔
یہ بھی پڑھئے:چندرپور میں ۷؍ یا ۸؍ اربن نکسل سرگرم؟ پولیس کا سنسنی خیز دعویٰ
انہوںنے کہاکہ اکشے کمار کے ساتھ تو یقینی طور پرکام کرناہے ۔ کسی نہ کسی وقت، ابھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن جب ہم نے’’کھیل کھیل میں‘‘ مکمل کی، اور جس طرح یہ فلم ان کے اور میرے لیے عزیز ہےیہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ میں آج بھی کبھی کبھار دوپہر میں ان کا فون اٹھاتا ہوں اور وہ کہتے ہیں’’بیٹا، میں شوٹ کے بیچ بیٹھ کر اپنی فلم دیکھ رہا ہوں، ہم نے کیا فلم بنائی ہے!‘‘