Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ سے باہر ہونے کے بعد منور فاروقی نے شرکا کو کہا ’’غیر محفوظ‘‘

Updated: August 14, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کو رئیلٹی شو ’’دی ٹریٹرز سیزن ۲‘‘ سے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہونا پڑا۔ ساتھی شرکا نے پہلے ہی ’’سرکل آف شک‘ کے دوران ان کے خلاف ووٹ دیا، جس کے بعد منور جذباتی ہوگئے اور دیگر شرکا پر شدید تنقید کی۔

Munawar Farooqi.Photo:INN
منورفاروقی۔ تصویر:آئی این این

کامیڈین اور ریپر منور فاروقی  کو رئیلٹی شو ’’دی ٹریٹرز سیزن ۲‘‘  سے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہونا پڑا۔ ساتھی شرکا نے پہلے ہی ’’سرکل آف شک‘ (Circle of Shaq)  کے دوران ان کے خلاف ووٹ دیا، جس کے بعد منور جذباتی ہوگئے اور دیگر شرکا پر شدید تنقید کی۔ ڈرامے کا آغاز اس وقت ہوا جب منور فاروقی نے ملیکا شیراوت  کو ممکنہ ’ٹریٹر‘ قرار دیا  تاہم، کچھ ہی دیر میں کئی شرکا نے خود منور کے رویے پر شک ظاہر کرتے ہوئے انہیں ٹریٹر کی طرح برتاؤ کرنے کا الزام دیا۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی دائیں ٹانگ بری طرح زخمی، پھیپھڑے بھی کمزور ہیں

ووٹنگ کے دوران منور کو سب سے زیادہ ووٹ ملے اور انہیں شو سے باہر ہونا پڑا۔ اپنی قسمت کا فیصلہ سامنے آنے سے پہلے منور نے اعتراف کیا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’ مجھے توقع تھی کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا۔ میں جانتا تھا کہ مجھے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مجھے نشانہ بنایا گیا ہو۔‘‘ منور نے مزید کہا کہ دیگر شرکا میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ ان کے مطابق’’ آپ مجھے سافٹ ٹارگٹ سمجھ سکتے ہیں یا ایسا شخص جسے آپ سمجھتے ہیں کہ یہاں نہیں ہونا چاہیے۔ میں دوسروں کے عدم تحفظ کو واضح طور پر دیکھ سکتا ہوں اور آپ دیکھیں گے کہ آخر میں آپ کیسی صورتحال میں نظر آئیں گے، کیونکہ آپ کی عدم تحفظ کی کیفیت سب کے سامنے آ جائے گی۔ آپ میرے پاس دوست بن کر آئے، میری بات سنی، لیکن اب آپ نے میرا نام یہاں لکھ دیا۔ اس کے لیے شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کوکو گاف کو ہرا کر ایلینا ریباکینا کینڈا اوپن کے فائنل میں

منور کے شو سے باہر ہونے کے بعد میزبان کرن جوہر نے ان سے پوچھا کہ وہ ’ٹریٹر‘ تھے یا ’اِنوسنٹ‘۔ جب یہ حقیقت سامنے آئی کہ منور کو غلط اندازے کی بنیاد پر شو سے باہر کیا گیا اور وہ دراصل  اِنوسنٹ  تھے تو وہ شدید جذباتی ہوگئے اور گروپ پر برہم ہوئے۔منور نے غصے میں کہا”مجھے کھیلنے کا موقع دیا جاتا! میں یہ کھیل اچھی طرح کھیلنا چاہتا تھا! میں اِنوسنٹ ہوں! تم لوگ غیر محفوظ احساس رکھنے والے لوگوں کا گروپ ہو۔ انہیں لگا کہ میں یہاں انہیں پیچھے چھوڑ دوں گا۔ وہ سب مجھ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ اب پہچانو کہ تم میں سے اصل ٹریٹر کون ہے۔‘‘
 ’’دی ٹریٹرز سیزن۲‘‘ میں کئی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں آدتیہ کُلشریشٹھ (کُلّو)، ابھیشیک ملہان (فُکرا انسّان)، انش چوپڑا، دلیپ تاہل، ہرمن سنگھا، اِکّا سنگھ، کرن سنگھ میجک، کرسٹل ڈی سوزا، ملیکا شیراوت، پارول گلاٹی، پریش اور رنویر برار  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریا چکرورتی، ردا تھرَانا، ساحل سلاتھیا، شاہنیل گل، شالنی پاسی، شویتا تیواری، ساؤنڈس مفاکر اور تانیا پوری  بھی اس رئیلٹی شو کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK