• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل: نیتن یاہو نے قیادت کا مطالبہ واپس لیا، حریف کے ساتھ اتحادی حکومت پر زور

Updated: November 15, 2026, 9:58 PM IST | Tel Aviv

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حکومت کی قیادت کا مطالبہ واپس لے لیا، ساتھ ہی حریف گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ ایران کے خطرے کے پیش نظر اتحاد کی حکومت بنائیں، جبکہ یتن یاہو کے سیاسی اتحاد نے گزشتہ ماہ کے انتخابات کے بعد اپنی پارلیمانی اکثریت کھو دی، کیونکہ صدر اسحاق ہرزوگ نے اپوزیشن لیڈر آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی۔

Eisenkot (right), Netanyahu (left). Photo: X
آئزن کوٹ( دائی)، نیتن یاہو( بائیں)۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اسرائیل کو ایران کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک وسیع سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، یشار پارٹی کے لیڈر گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ اتحاد کی حکومت میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عرب جماعتوں پر انحصار کرنے والی حکومت ملک کے سیکیورٹی چیلنج سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوگی۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا،’’آئیے میز پر آئیں، بغیر کسی پیشگی شرائط کے،تمام تنازعات اور تمام بائیکاٹ کو ایک طرف رکھیں، اور اسرائیل کی سلامتی اور مستقبل کے لیے معاہدوں تک پہنچیں۔‘‘تاہم اپنے گزشتہ بیانات کے برعکس، نیتن یاہو نے اس بار یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں ایسی حکومت کی قیادت کرنی چاہیے۔بعد ازاں آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے’’ایک اور گھماؤ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لیکوڈ اور یشار پارٹی کی مذاکراتی ٹیموں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان سے پہلے اتوار کو ملاقات طے کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: نتن یاہو نے اسرائیل کے مفاد پر اپنے ذاتی سیاسی مفادکوترجیح دی : جو بائیڈن

واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چینل۱۳؍ نے بتایا کہ یشار نیتن یاہو کی لیکوڈپارٹی کو خصوصی طور پر آئزن کوٹ کی قیادت میں اتحاد کی حکومت میں جگہ دینے پر غور کر رہا تھا، بغیر گردش کے معاہدے کے، یعنی نیتن یاہو ملک کے اعلیٰ عہدے پر واپس نہیں آئیں گے۔علاوہ ازیں چینل ۱۳؍ کے حوالے سے آئزن کوٹ کے حلقے کے ایک سینئر ذریعے نے کہا، ’’ہم سمجھوتوں پر راضی ہوں گے، لیکن وزیر اعظم کے معاملے پر نہیں۔‘‘رپورٹ کے مطابق، یشار نیتن یاہو کے لیے ’’ایک ایسا فریم ورک [حکومت کے اندر] تلاش کرنے کی کوشش کرے گا جو انہیں سیاسی معاملات سے نمٹنے کے قابل بنائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسلام مخالف پوسٹس پر بیس بال کھلاڑی انتھونی سانتاندر نے معافی مانگ لی

مزید برآں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل کی مذہبی صہیونیت پارٹی کو بھی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو نے بار ہا اپنی قیادت میں ایک وسیع اتحاد کی حکومت کا مطالبہ کیا ہے، جس میں تمام یہودی اکثریتی سیاسی جماعتوں کی شرکت کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اپنے مخالفین پر تنقید جاری رکھی ۔ اپنے سنیچر کی رات کے بیان میں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کو آئزن کوٹ کو دی گئی سیکیورٹی بریفنگ نے صرف میری سمجھ کو مضبوط کیا کہ اس وقت قومی اتحاد کی حکومت بنانا کتنا ضروری ہے، ایک ایسی حکومت جس میں وہ تمام جماعتیں شامل ہوں گی جو اسرائیل کویہودی عوام کےملک کے طور پر وجود کی حمایت کرتی ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ معاہدے لازمی فوجی بھرتی کے مسئلے پر بھی پہنچنے چاہئیں، جسے حریدی عوام کے نمائندوں کے ساتھ مل کر حل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK