Inquilab Logo

موسیقار اےآر رحمان کا وِل اسمتھ کے تھپڑ تنازع پررد عمل

Updated: April 29, 2022, 10:39 AM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے آسکر تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس واقعہ پرحال ہی میں بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے وِل کے تھپڑ کے تنازع پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

A. R. Rahmans and Will Smith.Picture:INN
موسیقار اےآر رحمان اور وِل اسمتھ۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے آسکر تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس واقعہ  پرحال ہی میں بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے وِل کے تھپڑ کے تنازع پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے وِل کو پیارا شخص بھی کہا ہے۔ وِل کی بات کریں تو وہ پچھلے ہفتے ہندوستان آئے تھے۔
رحمان نے `دی کپل شرما شو میں ول کوسویٹ ہارٹ کہا 
 درحقیقت اے آر رحمان کو حال ہی میں ٹی وی کے مقبول شو `دی کپل شرما شو  میں فلم `ہیروپنتی۲؍ کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ شو میں کپل نے اے آر رحمان کی ول اسمتھ سے ملاقات کی تصویر دکھائی۔ اس کے بعد کپل نے تصویر  پر کئے گئے تبصرے  پڑھنا شروع کیے، جن میں زیادہ تر تبصرے ول کے تھپڑ کے تنازع سے متعلق تھے۔ اس کے بعد رحمان نے اسمتھ کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں  بتاتے ہوئے کہا’’ول اسمتھ  ایک پیارے شخص ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں، کبھی کبھی ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں۔‘‘
 کرس راک کو  وِل اسمتھ نے تھپڑ مارا تھا
 وِل اسمتھ نے۲۰۲۲ء  کے آسکر کے دوران اسٹیج پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ ماردیا تھا۔ کرس راک ول کی بیوی کے گنجے پن کی بیماری کا لطیفہ بنادیا تھا ۔ اس وقت  اسمتھ اپنی بیوی  کے پاس بیٹھے  تھے ۔ انہیںیہ بات بہت بری لگی اور  اسٹیج پر جا کر کرس کو ایک زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ تاہم کچھ دنوں بعد وِل نے اس واقعے پر معافی بھی مانگ لی۔
وِل کی بیوی بیماری سے لڑ رہی ہے
 بتا دیں کہ وِل  اسمتھ کی بیوی  ایلوپیشیا نامی بیماری سے لڑ رہی  ہیں جس کی وجہ سے سر میں جگہ جگہ بال غائب ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK