Inquilab Logo

میسور ہال میں کردار آرٹ اکیڈمی کے دو مزاحیہ ڈرامے

Updated: June 07, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

ڈراما شائقین حیرت انگیز مسّرت سے دو چار تھے کہ سعادت حسن منٹوؔ نے یہ کامیڈی ڈرامے بھی لکھے ہیں ـ

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ڈراما شائقین حیرت انگیز مسّرت سے دو چار تھے کہ سعادت حسن منٹوؔ نے یہ کامیڈی ڈرامے بھی لکھے ہیں ـ’’کردار آرٹ اکیڈمی‘‘ نے منٹو کے اِن ریڈیائی ڈراموں کو ڈھونڈ نکالا اور اقبال نیازی نے اسے اسٹیج کیلئے اخذ کیا اور ہدایت کاری سےسجایا،اسی کا نتیجہ ہے کہ ’’کامیڈیانا‘‘ کے تحت یہ دو مزاحیہ ڈرامے دھوم مچا رہے ہیں اور شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں ۔’ ’آفت میں ہے جان‘‘ (بیمار)  اور ’’تین خاموش عورتیں ‘‘ میں کردار کے ۱۵؍ سے زائد فنکار اپنی بے پناہ اداکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ دونوں ڈراموں کی موسیقی اور کاسٹیوم ڈاکٹر ناز خان نے ترتیب دی ہے۔منگل ۷ جون یہ دونوں ڈرامے شام ۷؍ بجے میسور ہال ، بھائو داجی روڈ، ماٹونگا (سینٹرل ) میں پیش کئے جا رہے ہیں ۔     شائقین ڈراما کیلئے خصوصی نظم یہ ہے کہ ’’انقلاب‘‘ کا یہ تراشہ ساتھ لانے پر اُنھیں مُفت داخلہ پاس دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ قائم کریں۔کردار : ۹۳۲۳۱۸۶۰۰۷؍ اور ناز خان ۹۰۰۴۸۸۱۲۸۰۔ یہ اردو ڈرامے تاج الدین حمدولےؔ کی معاونت سے اسٹیج کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK