Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: عید کا چاند نظر نہیں آیا

Updated: March 18, 2026, 9:26 PM IST | Riyadh

سعودی عربیہ کی عدالت عظمیٰ نے باضابطہ طور پر ۱۸؍ مارچ کو چاند نہ ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد کل ۱۹؍ مارچ کو ۳۰؍ واں روزہ رکھا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے باضابطہ طور پر آج شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، آج ۱۸؍ مارچ کو سعودی عرب میں رمضان کا۲۹؍واں روزہ ہے، تاہم آج شام کو چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کے بعد کل ۳۰؍ واں روزہ رکھا جائے گا ، جبکہ عید جمعہ کو ہوگی۔ خلیجی ممالک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے  ۔اعلان کے مطابق جمعرات۱۹؍ مارچ سے پیر تک تعطیل ہوگی اور سرکاری کام منگل۲۴؍ مارچ،۲۰۲۶ء کو دوبارہ شروع ہوگا۔ عمان نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیل کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔ ایک سرکاری اعلان کے مطابق،۱۹؍ سے ۲۳؍ مارچ۲۰۲۶ء تک تعطیل طے کی گئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تعطیل کی مدت ختم ہونے کے بعد۲۴؍ مارچ کو کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔دریں اثناء فلکیاتی تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال زیادہ تر ممالک میں رمضان کے۳۰؍ دن مکمل ہونے کی امید ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر۲۰؍ مارچ بروز جمعہ کو ہوگی جو چاند دیکھنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کشتی میں افطار پارٹی، گوشت کھانے پر گرفتاری

مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ۱۸؍ فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ۱۸؍ مارچ کو رویت ہوگی جب کہ جمعرات۱۹؍ فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں جمعرات۱۹؍ مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔ مرکز نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک بدھ۱۸؍ مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت نا ممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس (conjunction) سورج ڈھلنے کے بعد ہوگا۔ لہٰذا ان ممالک میں رمضان کے ۳۰؍روزے مکمل ہونے اور جمعہ۲۰؍ مارچ کو عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔جبکہ ان ممالک کے حوالے سے جو جمعرات۱۹؍ مارچ کو چاند تلاش کریں گے، مرکز کا کہنا ہے کہ دنیا کے مشرقی حصوں سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اتم نگر، نئی دہلی: عید سے قبل کشیدگی، اے پی سی آر کا پولیس کارروائی کا مطالبہ

اگر ہندوستان میں جمعرات۱۹؍ مارچ کی شام کو چاند نظر آتا ہے تو عید الفطر جمعہ۲۰؍ مارچ کو منائی جائے گی، جو سعودی عرب کے مطابق ہوگی۔ اگر جمعرات کو چاند نظر نہیں آتا تو رمضان کے۳۰؍ روزے جمعہ۲۰؍ مارچ کو مکمل ہوں گے اور عید الفطر ہفتہ۲۱؍ مارچ۲۰۲۶ء کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK