Inquilab Logo

نیشنل فلم ایوارڈس:اجے دیوگن اور سوریہ کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا

Updated: October 02, 2022, 10:30 AM IST | new Delhi

کورونا کی وباء پھیلنے کے سبب پورے ۲؍سال بعد مرکزی حکومت نے نیشنل فلم ایوارڈس کی تقسیم کا پروگرام منعقدکیا ۔ وگیان بھون میں ۶۸؍ویںنیشنل فلم ایوارڈس صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔

Actor Ajay Devgn can be seen carrying the award.
اداکار اجے دیوگنایوارڈلیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

کورونا کی وباء پھیلنے کے سبب پورے ۲؍سال بعد مرکزی حکومت نے نیشنل فلم ایوارڈس کی تقسیم کا پروگرام  منعقدکیا ۔  وگیان بھون میں ۶۸؍ویںنیشنل فلم ایوارڈس صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔
 بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کو فلم’ تاناجی ،دی ان سنگ  واریئر‘ اور جنوبی ہند کے سپر اسٹار سوریہ کو’سورارئی پوترو‘ کیلئے مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اپرنا بالا مرلی کو فلم ’سورارئی پوترو‘  کیلئے  بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تمل فلم ’سورارئی پوترو‘  نے ۶۸؍ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں کُل ۵؍ایوارڈس حاصل کئے۔ان میں بیسٹ فیچر فلم،بیسٹ ایکٹر، بیسٹ ایکٹریس، بیسٹ اسکرین پلے اور بیسٹ بیک گراؤنڈ میوزک شامل ہیں۔منوج منتشر کو فلم’سائنا‘ کیلئے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ وشال بھاردواج کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 چند ایوراڈ اور فاتح اس طرح ہیں
۱)بیسٹ ایکٹر:اجے دیوگن(تاناجی) اور سوریہ (سورارئی پوترو)۔
۲)بیسٹ ایکٹریس:اپرنا بالامرلی(سورارئی پوترو)۔
۳)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر:بیجو مینن(ایپنم کوشییم)۔
۴)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس:لکشمی پریہ چندر مولی (شیو رنجینیم)۔
۵)اسپیشل جیوری ایوارڈ۔چائلڈ آرٹسٹ:ورون بدھ دیو۔
۶)بیسٹ ڈائریکٹر:سچیدا نندن کے آر(ایپنم کوشییم) 
۷)بیسٹ ہندی فلم:تلسی داس جونیئر۔
۸)بیسٹ فیچر فلم:سورارئی پوترو۔
۹)بیسٹ پاپولر فلم:تانا جی دی ان سنگھ واریئر۔
۱۰)دادا صاحب پھالکے ایوارڈ۔آشا پاریکھ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK