Inquilab Logo

شوہر کی موت کے بعد نیتو کپور کا ماہرنفسیات سے رابطہ کا انکشاف

Updated: May 27, 2022, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

آنجہانی اداکار رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد انہوں نے خود کی ذہنی حالت کی درستی کیلئے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا۔

Neetu Kapoor.Picture:INN
نیتو کپور ۔ تصویر: آئی این این

آنجہانی اداکار رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد انہوں نے خود کی ذہنی حالت کی درستی کیلئے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا۔صحت سے متعلق ایک پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ وہ اپنے آنجہانی شوہر کے ساتھ ریلیشن شپ کے دوران ایک ’مضبوط خاتون‘ تھیں۔ خیال رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی ۱۹۸۰ء میں ہوئی تھی۔ دونوں کے ہاں ۳؍ بچے جن میں اداکار رنبیر کپور، ردھیما کپور اور سہانی کپور شامل ہیں۔  دو سال قبل ۳۰؍ اپریل۲۰۲۰ء کو رشی کپور کینسر کاشکار ہوکر چل بسے تھے۔ شوہر کے انتقال کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے نیتو کپورکا کہنا تھا ’ ’پتہ ہے کیا؟ زندگی آپ کو مضبوط بناتی ہے جب آپ زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جب آپ نشیب سے گزرتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کا سب سے برا وقت ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ وہی آپ کا بہترین وقت ہے کیونکہ یہی وہی طریقہ ہے جس سے خدا آپ کو مضبوط بناتا ہے تاکہ آپ جو بھی آگے آپ کی زندگی میں آنے والا ہے اس کا سامنا کر سکیں۔ نیتو کپورکا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایسے بہت سے ادوار سے گزری  ہیں  اور شاید یہی وہ چیزہے جس نے مجھے ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط بنایا۔  ساتھ ہی نیتو کپور نے زور دیا کہ آپ کے ساتھ اگر ذہنی مسائل ہوں تو آپ کو ضرور ماہرِ نفسیات کے پاس جانا چاہئےکیونکہ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں، ایسے میں آپ کو کچھ نا کچھ کرنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ جب رشی کپور ہمیں چھوڑ گئے تو پھر اس کے بعد میں بھی ماہرِ نفسیات کے پاس گئی اور پھر کچھ وقت تک ڈاکٹر کے پاس جانے لگی تھی۔  نیتو نے بتایاکہ اس ڈاکٹر نے مجھے ایسا ہی کچھ کرنے کو کہا جو میں پہلے سے جانتی تھی تو ایسے میں میں نے سوچا کہ یہ میں اپنے آپ کے ساتھ کیوں نہیں کر رہی اور پھر اس کے بعد سے میں نے ڈاکٹر کے پاس جانا چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK