اپنے تاریخی معاہدے وارنر برادرز اورایچ بی او میکس کے حصول کے اعلان کے بعد، نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو ای میل بھیج کر یقین دلایا ہے کہ فی الحال ان کی سبسکرپشن پلان یا سروس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 8:00 PM IST | New York
اپنے تاریخی معاہدے وارنر برادرز اورایچ بی او میکس کے حصول کے اعلان کے بعد، نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو ای میل بھیج کر یقین دلایا ہے کہ فی الحال ان کی سبسکرپشن پلان یا سروس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
اپنے تاریخی معاہدے وارنر برادرز اورایچ بی او میکس کے حصول کے اعلان کے بعد، نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو ای میل بھیج کر یقین دلایا ہے کہ فی الحال ان کی سبسکرپشن پلان یا سروس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ورائٹی کی رپورٹ کے مطابقجمعہ کی رات بھیجے گئے پیغام میں وارنر برادرز کو نیٹ فلکس میں خوش آمدید۔ اس میں زور دیا گیا کہ منظوری کے عمل کے دوران دونوں پلیٹ فارم آزادانہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔
ای میل میں کہا گیا کہ ’’ہم نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ نیٹ فلکس وارنر برادرز کو حاصل کرے گا، جس میں اس کے فلم اور ٹی وی اسٹوڈیوز، ایچ بی او میکس اور ایچ بی او شامل ہیں۔‘‘ ورائٹی کے مطابق ای میل میں مزید کہا گیا کہ یہ ہمارے لیڈنگ انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم کو وارنر برادرز کی تاریخی کہانیوں کے ساتھ جوڑتا ہے، جس سے ہیری پوٹر، فرینڈز، دی بگ بینگ تھیوری، کاسابلانکا، گیم آف تھرونز اور ڈی سی یونیورس جیسے مقبول فرنچائزز اب اسٹرینجر تھنگز، ویڈنزڈے، اسکوئڈ گیم اور بریجرٹن کے ساتھ ایک جگہ جمع ہو جائیں گی۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ معاہدہ اب بھی ریگولیٹری اور شیئر ہولڈر منظوری کا منتظر ہے۔ نیٹ فلکس کے اختتامی پیغام میں کہا گیا کہ کمپنی بہترین ٹی وی شوز، فلموں، گیمز اور لائیو پروگرامنگ کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عمر کے ساتھ نکھر رہے ہیں اکشے کھنہ ، رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا
کارتک آرین نے بہن کرِتیکا کی شادی پر جذباتی نوٹ لکھا
اداکار کارتک آرین نے اپنی بہن کرِتیکا جنہیں پیار سے ’’کی کی‘‘ کہا جاتا ہے کی شادی پر ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ کرتیکا نے حال ہی میں اپنے آبائی شہر گوالیار میں شاندار تقریب میں شادی کی۔انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کارتک نے بتایا کہ اپنی چھوٹی بہن کو دلہن بنتے دیکھ کر انہیں کیسا محسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھئے:محمد صلاح کی کلب منیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید،سعودی پرو لیگ متبادل ہو سکتا ہے
انہوں نے لکھا: ’’کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو خاموشی سے آپ کی دنیا بدل دیتے ہیں… آج بھی ایسا ہی دن تھا۔ اپنی کی کی کو دلہن کے روپ میں دیکھنا ایسا لگا جیسے برسوں کا سفر ایک پل میں بدل گیا ہو۔‘‘ کارتک نے اس کی زندگی کے سفر اور بھائی بہن کے رشتے پر فخر کا اظہار کیا۔کارتک نے کرتیکا کو ’’ہمارے خاندان کی دھڑکن‘‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس نے اپنے شوہر تیجسوی کمار سنگھ - جو پیشے سے پائلٹ ہیں ، کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔ کارتک نے تقریب کے خوبصورت لمحات اور بطور بڑے بھائی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔