Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس کا بلیک ورانٹ سیزن۲، معاملہ لیگل ہے۲، دی رائلز۲، مس میچڈ ۴؍ کا اعلان

Updated: May 28, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس نے "بلیک وارنٹ سیزن ۲"، "معاملہ لیگل ہے سیزن ۲"، "دی رائلز سیزن ۲" اور "مس میچ" کے سیزن ۴ کا پوسٹر جاری کیا ہے-

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنے شوز کے پوسٹر جاری کئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر چہ میگوئیاں جاری ہیں- نیٹ فلکس نے "بلیک وارنٹ سیزن ۲"، "معاملہ لیگل ہے ۲"، "دی رائلز سیزن ۲" اور "مس میچ" کے سیزن ۴؍ کا پوسٹر جاری کیا ہے- 


بلیک وارنٹ کا سیزن ۲
بلیک وارنٹ کے خالق وکرم آدتیہ موتوانے نے کہا کہ "بلیک وارنٹ کیلئے ہمیں جتنی محبت اور تعریفیں موصول ہوئی وہ بہت ہیں- سنیل گپتا کے منفرد نظریے اور طاقتور کہانی کو منظر عام پر لانے کیلئے نیٹ فلکس اور اپلوز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری کا یہ ایک بہترین سفر تھا- ہم سنیل گپتا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور اس بہترین کاسٹ اور عملے کے بھی جنہوں نے اس سیریز کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے انتھک محنت کی-  ہمیں بے صبری سے انتظار ہے کہ مداح دیکھیں کہ سیزن ۲ میں کیا ہے کیونکہ ہم نے اس سیزن میں انسانی زندگیوں، اخلاقی پیچیدگیوں اور تہاڑ کے اندر خطرناک حقیقت کا گہرا منظر نامہ پیش کیا ہے-"


مداحوں کا ردعمل
صارفین بلیک وارنٹ اور معاملہ لیگل ہے کے سیزن ۲ کے تئیں پر تجسس تھے، وہیں وہ دی رائلز کے سیزن ۲ کے تعلق سے مشکوک ہیں- 


تینوں سیریز کے متعلق 
معاملہ لیگل ہے ایک کورٹ روم ڈراما ہے جس کی ہدایتکاری روی کشن نے کی ہے- علاوہ ازیں مس میچ ایک رومینٹک کامیڈی سیریز ہے جس میں پراجکتا کولی اور روہت سرف نے اداکاری کی ہے-


دی رائلز
"دی رائلز" بھومی پیڈنیکر اور اشان کھٹر کی اداکاری سے مزین ایک رومینٹک ڈراما ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK