Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم انڈسٹری میں شاہ رخ کے ۳۵؍ سال مکمل

Updated: June 27, 2026, 11:41 AM IST | Mumbai / Bengaluru

شاہ رخ خان نے فلمی دنیا میں اپنے۳۴؍سال مکمل کرلئے۔اپنے کریئر کے اس  سنگ میل کا جشن انہوں نے منگلور میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کے ساتھ منایا۔

Shahrukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان نے فلمی دنیا میں اپنے۳۴؍سال مکمل کرلئے۔اپنے کریئر کے اس  سنگ میل کا جشن انہوں نے منگلور میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کے ساتھ منایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کے ابتدائی ۵؍سال ۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۰ء منگلور میں اپنے نانا افتخار احمد کے ساتھ گزارے جو منگلور پورٹ کے چیف انجینئر تھے۔  ایک سوال کے جواب میں  کنگ   خان بتایا کہ اگر وہ منگلور میں ہی رہتے تو شاید  ٹیچر بنتے اور اس وقت شہر کے کسی ادارہ میں  پڑھا رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھئے: منگلورو میں مداح کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ جواب دل جیت گیا

انہوں  نے کہا کہ ’’مجھے یقیناً منگلور جیسے شہر میں رہ کر بہت خوشی ہوتی۔ میں استاد بنتا۔ میرا خیال ہے کہ میں سینٹ ایلویسیئس اسکول، شاردا ودیالیہ یا پھر ماؤنٹ کارمل اسکول میں پڑھا رہا ہوتا۔‘‘تقریب کے دوران  دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب حاضرین میں موجود ایک خاتون نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ شاہ رخ خان سے محبت کرتی ہیں۔اس پر مجمع  نے شور مچانا شروع کردیا اور شاہ رخ نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں مسکراتے ہوئے کہاکہ’’یہ سب مجھے اکیلے میں بتانا چاہیے تھا نا۔‘‘ اس پر محفل قہقہہ زار ہوگئی۔ کنگخان اس وقت اپنی اگلی  ایکشن فلم’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اس لیے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے کہ اس کے ذریعے ان کی بیٹی سہانا خان پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ فلم میں دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، ارشد وارثی، راگھو جویال، ابھے ورما، جے دیپ اہلاوت، انل کپور، جیکی شراف اور رانی مکھرجی بھی اہم کردار  میں نظر آئیں گی  جبکہ اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK