• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس ٹرمپ کے ترکی میں خفیہ طیارہ تبدیل کرنے کے واقعہ پر ڈاکیومنٹری جاری کرے گا

Updated: September 02, 2026, 5:02 PM IST | New York

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ترکی سے واپسی کے دوران خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنے کا حیران کن واقعہ اب نیٹ فلکس کی نئی ڈاکیومنٹری Instadocs: The Decoy Plane کا موضوع بن گیا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری ۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر  ڈونالڈ ٹرمپ  کے ترکی سے واپسی کے دوران خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنے کا حیران کن واقعہ اب نیٹ فلکس کی نئی ڈاکیومنٹری ’’ Instadocs: The Decoy Plane‘‘  کا موضوع بن گیا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری ۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔  یہ   واقعہ ۸؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ترکی میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پیش آیا۔ ٹرمپ کو عوام اور میڈیا کے سامنے  ایئر فورس وَن  میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن وہ دراصل اسی طیارے سے امریکہ واپس نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھئے:کانسرٹس اور فلم فیسٹیول کے باعث سرائیو میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد، معیشت کو فائدہ

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو طیارے سے خفیہ طور پر ایک  ایئرپورٹ کیٹرنگ ٹرک  کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں ایک چھوٹے  C-32A فوجی طیارے  میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایئر فورس وَن  نما بڑا طیارہ بطور  ڈیکائے (Decoy)  روانہ ہوگیا۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ کی سیکوریٹی ٹیم کو ایک  مبینہ ایرانی میزائل خطرے کی اطلاع ملی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ خطرہ اتنا سنجیدہ سمجھا گیا کہ سکریٹ سروس  نے آخری لمحات میں صدر کا طیارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اصل طیارے کو ممکنہ ہدف بنائے جانے کا خدشہ تھا۔ تاہم اس آپریشن سے متعلق مکمل انٹیلی جنس تفصیلات عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ 
 اس واقعہ کا سب سے حیران کن پہلو یہ تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ سفر کرنے والے متعدد صحافیوں کو بھی طیارہ تبدیل کیے جانے کی اطلاع نہیں دی گئی۔ وہ اسی بڑے طیارے میں موجود رہے اور یہ سمجھتے رہے کہ صدر بھی ان کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ کچھ اعلیٰ حکام بھی ڈیکائے فلائٹ پر موجود تھے  جبکہ ٹرمپ کے ساتھ مخصوص سیکوریٹی  اور حکومتی اہلکار دوسرے طیارے میں گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:سادھنا کی زلفوں کا انداز مختلف تھاجو’سادھناکٹ‘کےنام سے پوری دنیا میں مشہور تھا

 “Instadocs: The Decoy Plane‘‘ اس پورے آپریشن کو ان صحافیوں اور سابق سیکوریٹی اہلکاروں کے نقطۂ نظر سے پیش کرے گی جو اس واقعہ سے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر وابستہ تھے۔ڈاکیومنٹری میں روئٹرس  کے وہائٹ ہاؤس رپورٹر گرام سلیٹری ،  اسو سی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر الیکس ، صحافی کیرول لیننگ، واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر ڈین لیموٹی  ، سابق سکریٹ سروس ایجنٹ  رابرٹ میک ڈونالڈ  اور سابق  ایئر فورس وَن  عملے کی رکن  وانڈا جوئل کے انٹرویوز شامل ہیں۔ 
 ’’Instadocs: The Decoy Plane‘‘  نیٹ فلکس کی تیز رفتاری سے تیار کی جانے والی ’’Instadocs‘‘ سیریز کی تیسری قسط ہے اور  جمعہ، ۴؍ستمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی۔ اس سیریز کا مقصد ایسے بڑے اور تازہ واقعات پر فوری ڈاکیومنٹری پیش کرنا ہے جو ابھی عوامی بحث کا حصہ ہوں۔  یہ واقعہ اس لیے بھی غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے کہ ایک امریکی صدر کو  کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر ایک طیارے سے دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا ، جبکہ صحافیوں سے بھرا ڈیکائے طیارہ صدر کے بغیر ہی روانہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK