نیوزی لینڈ کی خواتین نے تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ۸؍ گیندیں باقی رہتے ہوئےچھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں ۱۔۲؍کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 4:04 PM IST | Auckland
نیوزی لینڈ کی خواتین نے تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ۸؍ گیندیں باقی رہتے ہوئےچھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں ۱۔۲؍کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
نیوزی لینڈ کی خواتین نے جمعہ کو آکلینڈ تیسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ۸؍ گیندیں باقی رہتے ہوئےچھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں ۱۔۲؍کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ سوفی ڈیوائن کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
A crucial partnership between Sophie Devine (55* off 37) and Maddy Green (34* off 25) seals the win and takes the series to 2–1 🙌
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) March 20, 2026
Watch all the action LIVE and FREE in NZ on TV1 and TVNZ+
📸 = @photosportnz | #NZvSA pic.twitter.com/cXWDscwfw4
یہ بھی پڑھئے:امیزون پرائم کے ۲۰۲۶ء کے بڑے شوز کی فہرست جاری
نیوزی لینڈ نے ۱۵۰؍ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ۴ء۱۸؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۲؍ رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی ، اس کی اوپنرز جارجیا پلمر (چار) اور اسابیلا گیج (۱۷) کو جلد ہی آؤٹ ہوگئیں ۔ اس کے بعد کپتان امیلیا کیر اور سوفی ڈیوائن کی جوڑی نے اننگز بچانے کی کوشش کی ۔ ۱۰؍ ویں اوور میں نانکولولیکو ملابا نے امیلیا کیر کو آؤٹ کر کے شراکت داری توڑ دی ۔ امیلیا کیر نے ۲۸؍ گیندوں پر ۳۰؍رنز بنائے۔ اسی اوور کی آخری گیند پر بروک ہالیڈے (دو) رن آؤٹ ہوئے ۔ میڈی گرین نے سوفی ڈیوائن کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ ۸۴؍رنز کی شراکت کر کے اپنی ٹیم کو ۶؍ وکٹوں سے جیت دلائی ۔ سوفی ڈیوائن ۳۸؍ گیندوں پر ۵۵؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ میڈی گرین ۲۵؍ گیندوں پر ۳۴؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوبی افریقہ کی خواتین کی جانب سے انیری ڈرکسن ، ایانڈا ہولیبی اور این ملابا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا:فلسطین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۹؍ رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز کو صرف ۹؍ رنز پر کھو دیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوفی ڈیوائن اور سوزی بیٹس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جیس کیر اور روزمیری میئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔