عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں امن، سیکوریٹی اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 12:57 PM IST | Noida
عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں امن، سیکوریٹی اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں امن، سیکوریٹی اور خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نوئیڈا پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کی ہدایت پر ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر راجیو نارائن مشرا کی قیادت میں کمشنریٹ کے تینوں زون، نوئیڈا، سینٹرل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں سیکوریٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر راجیو نارائن مشرا نے اے ڈی سی پی نوئیڈا منیشا سنگھ کے ساتھ نوئیڈا زون کے مختلف تھانہ علاقوں میں فلیگ مارچ اور فٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران اے سی پی، تھانہ انچارج، بم ڈسپوزل اسکواد، ڈاگ اسکواد اور وافر مقدار میں پولیس فورس موجود رہی۔
پولیس افسران نے نٹھاری مسجد، جامع مسجد، اہم بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کا معائنہ کر کے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے:نیٹ فلکس کی سیریز’’آپریشن سفید ساگر‘‘ سے پائلٹ مہیر آہوجا کا پہلا ویڈیو جاری
ساتھ ہی ٹریفک کے نظام کو ہموار رکھنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ فلیگ مارچ کے دوران پولیس حکام نے مقامی شہریوں، مذہبی رہنماؤں اور تاجروں سے بات چیت کر کے عیدالاضحیٰ کا تہوار باہمی بھائی چارے، ہم آہنگی اور امن کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ حکام نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا گمراہ کن یا قابل اعتراض مواد شیئر نہ کرنے، افواہوں سے ہوشیار رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینے کے لیے بیدار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:آسام اسمبلی میں یکساں سو ِل کوڈ منظور، پرسنل لاء کی جگہ لے گا
پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہوار کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، تاکہ ضلع میں سیکوریٹی کا نظام پوری طرح سے مؤثر اور مضبوط بنا رہے۔