Inquilab Logo

عامر خان کو عدم برداشت کے بیان کیلئے نوٹس ، اگلی سماعت ۱۷؍ اپریل کو

Updated: March 22, 2020, 11:19 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر اور دہلی حکومت کو عدم رواداری کے متعلق مبینہ بیان پر چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈووکیٹ امیاکانت تیواری نے گزشتہ دنوں کہا کہ عدالت کی سنگل بنچ کی جانب سے ۲۰۱۵ء میں عدم برداشت کےتعلق سے دئیے گئے ان کے بیان کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فلمی اداکار عامر خان اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس طلب کیا گیا ہے

Aamir Khan - Pic : INN
عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان

پرفیکشنسٹ خان عامر اور دہلی حکومت کو عدم رواداری کے متعلق مبینہ بیان پر چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈووکیٹ امیاکانت تیواری نے گزشتہ دنوں کہا کہ عدالت کی سنگل بنچ کی جانب سے ۲۰۱۵ء میں عدم برداشت کےتعلق سے دئیے گئے ان کے بیان کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فلمی اداکار عامر خان اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس طلب کیا گیا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت ۱۷؍ اپریل کو ہوگی۔ تیواری نے بتایا کہ رائے پور کے دیپک دیوان نے اس سلسلے میں عرضی دائر کی تھی۔ عامر خان نے ۲۰۱۵ء میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ان کی بیوی کو ملک میں عدم برداشت کے ماحول کی وجہ سے ہندوستان میں رہنے سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ عامر خان کے اس بیان کے بعد دیوان نے اداکار کے خلاف دفعات ’۱۵۳۔اے‘ اور ’۱۵۳۔بی‘ کے تحت شکایت درج کروائی ہے۔ اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ، رائے پور نے معاملے کو پرانی بستی پولیس اسٹیشن کے سپرد کرتے ہوئے لوگوں کا بیان لے کر جانچ کرنے کیلئے کہا تھا۔ بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اس معاملے کو اس بنیاد پر خارج کردیا تھا کہ اس معاملے میں مرکزی ریاستی حکومت یا ضلعی مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ بعد ازاں شکایت کنندہ نے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، حالانکہ وہ بھی مساوی بنیاد پر برخاست ہوگیا۔ ایڈوکیٹ تیواری نے کہا کہ مارچ ۲۰۲۰ء میں دیوان نے اسے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ۵؍ مارچ کو ، جسٹس سنجے کے اگروال کے سنگل بنچ نے ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے درخواست قبول کرتے ہوئے عامر خان اور ریاستی حکومت کیلئے کلکٹر رائے پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اس کیس میں آئندہ سماعت ۱۷؍ اپریل کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK