Updated: January 05, 2026, 5:01 PM IST
| New York
ٹینس کے عالمی نمبر ون اور۲۴؍ گرینڈ سلیم خطابات کے مالک نوواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز اسوسی ایشن(پی ٹی پی اے ) سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سربین ٹینس اسٹار، جو اس تنظیم کے بانیوں میں شامل تھے، کے اس فیصلے نے عالمی ٹینس حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این
ٹینس کے عالمی نمبر ون اور۲۴؍ گرینڈ سلیم خطابات کے مالک نوواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز اسوسی ایشن(پی ٹی پی اے ) سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سربین ٹینس اسٹار، جو اس تنظیم کے بانیوں میں شامل تھے، کے اس فیصلے نے عالمی ٹینس حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اچانک نہیں بلکہ انتہائی گہرے غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے تنظیم کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میں نے شفافیت، گورننس اور جس طرح میری آواز اور میری امیج کو پیش کیا جا رہا تھا، اس پر شدید تحفظات کے باعث خود کو اس اسوسی ایشن سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جوکووچ کا کہنا تھا کہ اب ان کا پورا فوکس اپنی ٹینس فیملی اور کھیل کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر ہوگا۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ ہی یہ واضح کر دیا کہ ’’ان کی جانب سے یہ باب اب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ نوواک جوکووچ نے چند سال قبل اس اسوسی ایشن کی بنیاد اس مقصد کے لیے رکھی تھی کہ انفرادی کھلاڑیوں کو بطور آزاد کنٹریکٹرز ایک مؤثر آواز دی جا سکے۔کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور میچوں کے مشکل شیڈول پر آواز اٹھائی جائے۔مینز اور ویمنز ٹورز سمیت انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن جیسے بڑے اداروں کے سامنے کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ سربین اسٹار کی علیحدگی کو اس تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اس پلیٹ فارم کا سب سے بڑا اور بااثر چہرہ تھے۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی فساد ۲۰۲۰ء: سپریم کورٹ کا عمر خالد، شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار
مانچسٹر سٹی اور چیلسی کا مقابلہ برابر
انگلش پریمیر لیگ میں خطاب کے حصول کی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ گزشتہ شب کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو چیلسی نے ۱۔۱؍ گول سے ڈرا پر روک دیا، جس کے بعد سٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود آرسنل کے درمیان اب ۶؍ پوائنٹس کا فرق ہو گیا ہے۔
اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے مانچسٹر سٹی نے میچ کے ۴۲؍ویں منٹ میں تجانی رینڈرز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں سٹی نے برتری بڑھانے کی کوشش کی لیکن چیلسی کے دفاع نے انہیں ناکام رکھا۔ کھیل کے آخری لمحات (۹۴؍ویں منٹ) میں اینزو فرنانڈیز نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا اور سٹی کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:وینزویلا: کیوبن افسران کی ہلاکتیں، عالمی ردِ عمل، پیچیدہ صورتحال کے اہم پہلو
لیورپول کا فلہم کے خلاف میچ سنسنی خیز رہا۔ کوڈی گاکپو نے ۹۴؍ویں منٹ میں گول کر کے لیورپول کو جیت کے قریب کر دیا تھا، لیکن محض تین منٹ بعد فلہم کے ہیریسن ریڈ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔مانچسٹر سٹی اور لیورپول کے پوائنٹس ضائع ہونے سے آرسنل کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔