Updated: March 04, 2026, 5:09 PM IST
| Karachi
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان اور چیمپئن ٹرافی۲۰۱۷ء کے فاتح سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اہم عہدہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا، جس پر اب ایک تجربہ کار مقامی کھلاڑی کو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔
سرفرازاحمد۔ تصویر:آئی این این

یاد رہے کہ جیسن گلیسپی کے جانے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اظہر محمود نے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض سرانجام دیے تھے۔ اب پی سی بی نے طویل المدتی بنیادوں پر سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جن کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ سرفراز احمد نے حال ہی میں کوچنگ اور مینٹور شپ کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
ان کی زیرِ نگرانی پاکستان انڈر ۱۹؍ ٹیم نے ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کی۔حالیہ انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے بطور مینٹور ٹیم کی بہترین رہنمائی کی۔سرفراز احمد اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز سے کریں گے۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ۲۰۲۷ء کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان انگلینڈ آمنے سامنے
دورۂ بنگلہ دیش: فخر زمان انجری کے باعث سیریز سے باہر، شاہین آفریدی قیادت سنبھالیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کی کمان سونپ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ
جارح مزاج بلے باز فخر زمان ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث اس اہم دورے کا حصہ نہیں بن سکیں گے، جو ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق فخر زمان کی ری ہیب کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق ۹؍ مارچ کو کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی کو قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے حتمی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں چیئرمین کی باقاعدہ منظوری کے بعد متوقع ہے۔