• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑہ کی ششی تھرور سے ملاقات، کانگریسی لیڈر نے اداکارہ کی تعریف کی

Updated: February 16, 2026, 4:03 PM IST | New York

کانگریس کے سینئر رُکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے سوشل میڈیا پر ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں پرینکا چوپڑہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

Shashi Tharoor And Priyanka Chopra.Photo:X
ششی تھرور اور پرینکا چوپڑہ۔ تصویر:ایکس

ششی تھرور کی ملاقات ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں اداکارہ پرینکا چوپڑہ سے ہوئی۔ تھرور نے پرینکا کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے  کیونکہ انہوں نے ’’ایسے عالمی پلیٹ فارم پر اپنی پہچان بنائی ہے جہاں ہندوستانیوں کو بہت کم مواقع ملتے ہیں۔‘‘ دوسری جانب، پرینکا نے بھی تھرور کی خوب تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کی تقریر اور حاضر جوابی سے بے حد متاثر ہیں۔
ششی نے ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں پرینکا کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے ایکس  کا سہارا لیا۔ انہوں نے اپنی تقریر سے قبل اسٹیج کے پیچھے ہونے والی ملاقات کی کئی تصاویر پوسٹ کیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے تھرور نے لکھا کہ ’’ہارورڈ میں ہارورڈ کانف کی آخری تقریر سے عین پہلے، ہارورڈ کے اسٹیج پرپرینکا چوپڑہ  سے ملاقات ہوئی۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ کس قدر بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں! انہوں نے ایسے پلیٹ فارم تک پہنچ کر  ہندوستان کا پرچم بلند کیا ہے جہاں ہندوستانی شاذ و نادر ہی پہنچ پاتے ہیں۔ بلاشبہ وہ نہایت خوبصورت، پُرسکون اور خوداعتماد نظر آ رہی تھیں اور ان کی گفتگو بھی شاندار تھی  اس پر فخر کیوں نہ ہو؟!‘‘ ملاقات کے بعد پرینکا نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تھرور کی تقریر کی طویل عرصے سے جاری تعریف کو تسلیم کیا اور ان کی باتوں کی قدر کی۔


 پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ ’’ آپ کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ششی تھرور سر۔ میں ہمیشہ آپ کے کرارے جواب دینے کے انداز کی مداح رہی ہوں۔ میرے پینل میں شامل ہونے اور اپنا علم شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ امید ہے آپ جلد صحت یاب ہوں گے اور ہماری دوبارہ ملاقات ہوگی۔‘‘تھرور اور پریانکا نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ انڈیا کانفرنس ۲۰۲۶ء میں خطاب کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کیا ’’راگنی ایم ایم ایس ۳‘‘ میں تمنا بھاٹیا اور جنید خان ہوں گے؟

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق  ہندوستانی تجارت، پالیسی اور ثقافت پر مرکوز اس کانفرنس کا مقصد جنوبی ایشیائی ملک کی متنوع ثقافت پر گفتگو اور ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر اس کے عروج کی عکاسی کرنا تھا۔ ہارورڈ کے طلبہ کی جانب سے منعقدہ یہ کانفرنس اس سال ۱۴؍ اور ۱۵؍ فروری کو منعقد ہوئی۔ پرینکا کو آخری بار امریکی فلم ہیڈس آف اسٹیٹ میں ادریس ایلبا اور جان سینا  کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت وہ اپنی آنے والی فلم ’دی بلف  ‘کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ فرینک ای فلاورس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں کارل اربن، اسماعیل کروزکورڈوا، صافیا اوکلے گرین اور تیمیورا موریسن  اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۲۵؍ فروری کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس سے ملنے والے ۱۱۴؍ رافیل طیاروں میں ۲۴؍ سپر رافیل ہونگے

 پرینکا ۸؍ سال بعد ہندوستانی سنیما میں ایس ایس راجامولی  کی فلم  ’’وارانسی‘‘کے ذریعے لوٹ  رہی ہیں۔ اس ایکشن ایڈونچر فلم میں مہیش بابو  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ  پرتھوی راج سوکمارن ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ سنکرانتی ۲۰۲۷ء کے آس پاس ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK