• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

او رومیو ٹریلر جاری: محبت اور انتقام کا خونریز کھیل، شاہد کپور کا خطرناک روپ

Updated: January 21, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

شاہد کپور کی فلم’ او رومیو‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ۲۱؍ جنوری کو جاری ہونے والے اس ٹریلر میں شاہد کپور’’ حسین ‘‘نامی ایک خونخوار گینگسٹر کے کردار میں ہیں، جو ترپتی ڈمری کی محبت کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بنی یہ فلم ’’دیوا‘‘ کے بعد شاہد کے کریئر کی سب سے ڈارک فلم سمجھی جا رہی ہے۔

O Romeo.Photo:INN
فلم او رومیو۔تصویر:آئی این این

شاہد کپور کی  فلم’ او رومیو‘ کا ٹریلر جاری  ہوتے ہی فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ۲۱؍ جنوری کو جاری ہونے والے اس ٹریلر میں شاہد کپور’’ حسین ‘‘نامی ایک خونخوار گینگسٹر کے کردار میں ہیں، جو ترپتی ڈمری کی محبت کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بنی یہ فلم ’’دیوا‘‘  کے بعد شاہد کے کریئر کی سب سے ڈارک فلم سمجھی جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے ’کبیر سنگھ ‘یعنی شاہد کپور ایک بار پھر پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ متوقع فلم’او رومیو‘کا ٹریلر بدھ ۲۱؍ جنوری کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ شاہد، جو پچھلے سال دیوا  میں پولیس کے کردار کے لیے زیرِ بحث تھے، اس بار ایک انتہائی ڈارک اور خونخوار گینگسٹر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، جو جتنا خطرناک ہے اتنا ہی پیچیدہ بھی ہے۔


 ۳؍منٹ ۸؍سیکنڈ کے اس سنسنی خیز ٹریلر کا آغاز اویناش تیواری کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے۔ ٹریلر ہمیں’حسین‘(شاہد کپور) کی اندھیری دنیا میں لے جاتا ہے۔ حسین ایک ایسا گینگسٹر ہے جس کی زندگی کے محور جرم اور عیش و آرام کے گرد گھومتے ہیں۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بے رحم کیسینووا اچانک ’’رومیو‘‘بننے کی راہ پر چل پڑتا ہے، لیکن یہ تبدیلی محبت کے لیے نہیں بلکہ کسی بڑے طوفان کی پیش گوئی ہے۔
ترپتی ڈمری کا ’’انتقام والا روپ‘‘
فلم میں ترپتی ڈمری کا کردار کہانی کی جان لگ رہا ہے۔ وہ ایک پر سکون مگر پراسرار لڑکی کے کردار میں ہیں، جس کا واحد مقصد اپنے ماضی کا بدلہ لینا ہے۔ اسی مقصد کے لیے وہ حسین کے قریب آتی ہے۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب خونخوار گینگسٹر حسین کو اس سے سچی محبت ہو جاتی ہے، لیکن ترپتی کی آنکھوں میں صرف نفرت اور انتقام کی آگ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن :زینب سونمیز کی تاریخی پیش قدمی، تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

ٹریلر میں شاہد اور ترپتی کے علاوہ، دشا پٹانی کا گلیمرس اور ڈارک انداز، نانا پاٹیکر کا طاقتور کردار اور معروف اداکارہ فریدا جلال کا بدلا ہوا روپ دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔ ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بنی اس فلم کا ہر فریم سنسنی اور تھرل سے بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دیپندر گوئل ایٹرنل کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ، البندر ڈھنڈسا کو عہدہ ملا

 ویلنٹائن ویک پر دھماکہ 
یہ فلم صرف ایک محبت کی کہانی نہیں، بلکہ ایکشن اور جذبات کا امتزاج ہے۔ فلم کے ڈائیلاگ اور بیک گراؤنڈ ساؤنڈ اسے سنیما کی بڑی پروڈکشن بناتے ہیں۔ ’’ ا و رومیو‘‘ ۱۳؍فروری ۲۰۲۶ء کو ویلینٹائن ویک کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK