Inquilab Logo

یوم مادرکےموقع پرمشہورشخصیات نےاپنی والدہ کویادکرتےہوئے بچپن کےواقعہ کو بیان کیا

Updated: May 09, 2021, 10:43 AM IST | Mumbai

ماں کا وجود ہی کسی بھی انسان کی زندگی میںاہم ترین ہوتاہے۔ وہ ماں ہی ہے جو انسان کی شخصیت کو تراشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

Celebrities remember their mother.Picture:Inquilab
مشہور شخصیات نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے تصویر انقلاب

ماں کا وجود ہی کسی بھی انسان کی زندگی میںاہم ترین ہوتاہے۔ وہ ماں ہی ہے جو انسان کی شخصیت کو تراشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔وہ ہی قدم قدم پر ہماری رہنمائی کرتی ہے۔یعنی ماں کے بغیر ہمارا وجود بے معنی ہوجاتا ہے۔بچپن سے ہی وہ ہمیں مختلف چیزیں سکھاتی ہے جس کی مدد سے ہم آگے بڑھتے اورزندگی  میںمقام پیدا کرتے ہیں۔ ایسے ہی مشہور شخصیات کی زندگی میں بھی ان کی ماں اہم کی اہمیت ہوتی ہے۔ذیل میں چند مشہور شخصیات نے اپنی ماں اور اپنےبچپن کے تعلق سےکچھ باتیں بیان کی ہیں۔
میرا دیوستھلے
 جب میں اسکول میں تھی تو مختلف قسم کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتی تھی۔ میری ماں ہی ان کیلئے میری تیاری کرواتی تھیںجس کی وجہ سے میں ٹرافیاں جیت پاتی تھی۔ جب بھی میں بد تمیزی کرتی یا کوئی غلطی کرتی تو بھی میری ماں کے علاوہ مجھے کوئی ڈانٹ نہیں سکتاتھا۔ میری ماں ہی مجھے اپنے پیارے انداز میں مجھے سمجھاتی تھیں۔
سدھارتھ سپانی
 جب میں چھوٹا بچہ تھا تو مجھے ایک کھلونا پسند آگیا لیکن ہماراخاندان اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتاتھا۔ لیکن چونکہ میں بہت ضدی تھا اس لئے ماں کے سامنے ضد کربیٹھاتو ماں کو والد سے وہ کھلونا خریدنے کیلئے بات کرنا پڑی۔مجھے یاد ہےجب میری ماں میرے لئے وہ کھلونا لینے بازار گئی تو میں بے صبری سے انتظار کررہا تھا۔اور جب وہ کھلونا مجھے مل گیا تو میں بہت خوش ہوا تھا۔لیکن بڑے ہوکر مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔
پریمودا کانت
 بچپن میں مجھے میری ماں پینٹ اور برش میں مصروف رکھتی تھیںجبکہ وہ خود بڑے مجسمے پر کام کررہی ہوتی تھیں۔ مجھے یہ بھی اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مجھے ڈانس بھی سکھاتی تھیں اوراسکول کے ڈراموں اور دیگر تقریبات کیلئے مجھے تیار ی کرواتی تھیں۔
حسن زیدی
 امی کے تعلق سے کئی یادیں ہیں جن میں کسی ایک کو چننا میرے لئے مشکل ہورہا ہے۔لیکن ایک چیز واقعی قابل ذکر ہے کہ وہ کار بہت تیز چلاتی تھیں۔ان کی بے لوث محبت ایک ایسی چیز ہےجسے پاکر میں خودکوخوش قسمت سمجھتا ہوں۔ 
نبیدیتا پال
 میں خاندان سے جڑی ہوئی ہوںاور میں ابتدا ہی سے اپنی ماں کے بہت ہی قریب رہی ہوں۔مجھے یاد ہے کہ بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ میں روتوروا جایا کرتی تھی۔ کئی مرتبہ چھٹیوں میں ہم نیو زی لینڈگئےہیں۔ ہر مرتبہ ہمیں بہت زیادہ لطف آیا۔مجھے نہیں لگتا کہ ان کی عظمت کےمقابلے کوئی تحفہ ہوسکتا ہے۔ لیکن میری طرح انہیں بھی کھانے کاشوق ہے۔اس یوم مادر کے موقع پر میں ان کیلئے کوئی اچھی سی ڈش تیار کروں گی۔
 اسنیہ بنی
 اپنی ماں کی یادوں میں سے کسی ایک واقعہ یا لمحہ کو یاد کرنا مشکل ہے۔ لیکن میری ماں بہت زیادہ پر لطف ہیں۔ کبھی کبھی انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اور وہ چیزوں کو کہیں بھی رکھ کر بھول جاتی ہیں اور پورا گھر اسے تلاش کرنے میں لگ جاتا ہے لیکن وہ نہیں ملتی۔ پھر آخر میں سب ہنسنے لگتے ہیں کیوں کہ انہوں نے اسے غلط جگہ پر رکھا ہوا ہوتا ہے۔وہ بہت زیادہ پیاری ہیں۔ایک تحفہ ان کیلئےبہت تھوڑا ہے،انہیں وہ سب ملتا ہے جو وہ چاہتی ہیں۔ماں کو ڈارک چاکلیٹ بہت پسند ہے لیکن وہ ڈائٹ پرہیں اس لئے وہ کسی کو بھی ڈارک چاکلیٹ گھر میں لانے نہیں دیتیں کیوںکہ اگر کوئی اسے لایا تو وہ خود ہی پوری چاکلیٹ کھاجائیں گی۔ اس لئے میں انہیں ڈھیر ساری ان کی پسند کی چاکلیٹ دینا چاہوں گا۔اسے پاکر ان کے چہرے پر جو خوشی آئے گی وہ میرا ریٹرن گفٹ ہوگا۔

bollywood Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK