Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سیارہ‘‘ ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی

Updated: July 26, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’سیارہ‘‘ ۲۰۲۵ء کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فلم بن گئی ہے۔ ’’سیارہ‘‘ نے اجے دیوگن، ابھیشیک بچن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘ اور عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘(۱۶۰ء ۶۲کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’سیارہ‘‘ نے باکس آفس پر طوفان پربا کر دیا ہے۔ روزمرہ کی بنیاد پر سیارہ کا بزنس ۲۰؍ کروڑ روپے ہوتا ہے۔ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم نے گھریلو باکس آفس پر تباہی مچا دی تھی جبکہ دوسرے ہفتے بھی فلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ ایک ہفتے میں فلم نے مجموعی طور پر ۱۷۵ء ۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس میں گھریلو باکس آفس پر کیا گیا کاروبار بھی شامل ہے۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر اجے دیوگن، ابھیشیک بچن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ اور عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ (۱۶۰ء ۶۲؍ کروڑ روپے)کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔

ہما قریشی اپنا پہلا ناول ’’زیبا‘‘ بھوٹان کے ڈروکیول لٹریچر اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پڑھیں گی

’’سیارہ‘‘ سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی دوسری فلم بن گئی ہے
باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ نے ۸؍ دنوں میں ۱۹۵؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے اور اجے دیوگن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘ (۱۷۸ء ۰۸؍ کروڑ روپے)کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کاروبار کرنے و الی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اب ’’سیارہ‘‘ وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ کی فلم ’’چھاوا‘‘سے پیچھے ہے جس نے ہندی زبان میں ۵۸۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ’’چھاوا‘‘ کا لائف ٹائم بزنس ’’سیارہ‘‘ کی پہنچ سے باہر ہے۔ ’’سیارہ‘‘ گھریلو باکس آفس پر ۴۰۰؍ کروڑ روپے جبکہ مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے تک کا کاروبار کر سکتی ہے۔ ’’سیارہ‘‘، ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ (۱۸۸ء؍ ۵۷؍ کروڑ روپے)کے بعد رومینس کے شعبے میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اور اس کا اگلا نشانہ شاہد کپور کی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ کاریکارڈ توڑنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK