اداکار رنویر سنگھ پروڈیوسردنیش وجن اور ہدایتکار رویندر ناتھ شرما کے ساتھ سائنس فکشن فلم بنائیں گے۔ یاد رہے کہ فی الحال رنویر سنگھ اپنی اگلی فلم ’’دھرندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 26, 2025, 7:35 PM IST | Mumbai
اداکار رنویر سنگھ پروڈیوسردنیش وجن اور ہدایتکار رویندر ناتھ شرما کے ساتھ سائنس فکشن فلم بنائیں گے۔ یاد رہے کہ فی الحال رنویر سنگھ اپنی اگلی فلم ’’دھرندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
رنویر سنگھ جلد ہی سائنس فکشن کے شعبے میں بھی اپنی جگہ بنائیں گی۔نئی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے پروڈیوسر دنیش وجن اور ہدایتکار امیت رویندر ناتھ کے ساتھ ابتدائی گفتگو کی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستانی دیومالائی عناصر کے ساتھ سائنس فنکشن کے عناصر بھی شامل کئے جائیں گے۔ پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’رنویر سنگھ نے فلم کا پلاٹ سن لیا ہے اور انہوںنےدنیش وجن اور رویندر ناتھ شرما کی بنائی گئی دنیا کو بھی پسند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سیلینا جیٹلی نے ’’کارگل وجے دیوس‘‘ پر اپنے والد اور دادا کو خراج عقیدت پیش کیا
یہ اپنے طرز کی ٹائم ٹریول فلم ہوگی جسے ہندوستانی دیومالائی کہانیوں کے پس منظر پر فلمایا جائے گا۔‘‘ چونکہ رنویر سنگھ نے اس پروجیکٹ میں دلچسپی کامظاہرہ کیا ہے اسی لئے یہ پروجیکٹ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ تاہم، اب بھی رنویر سنگھ نے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں اور حتمی اسکرپٹ بھی تیار نہیں کی گئی ہے۔ رنویر سنگھ نے اس نئی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیش وجن اور امیت شرماٹائم ٹریول کے آئیڈیا کے مطابق فلم کا اسکرین پلے بھی تیار کریں گے۔‘‘ رنویر سنگھ کو میڈوک فلمزکے دفتر کےباہر دیکھنے جانے کے بعد سے ان کے نئے پروجیکٹ کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ اس درمیان رنویر سنگھ آدتیہ دھار کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’دھرندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے دسمبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جاسکتاہے۔ بعد ازیں وہ ’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے جس کی ہدایتکاری فرحان اخترانجام دیں گے جبکہ اس فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رنویر سنگھ جے مہتا کے ساتھ رومبی کے تھیم پر بنائی جانےو الی ان کی فلم کا حصہ بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ دونوں پروجیکٹس اور ٹائم ٹریول پر بنائی جانے والی فلم فی الحال اپنی اسکرپٹ اور تکمیل کے مراحل میں ہے۔