Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اوپم‘‘ کے ری میک میں اکشے کمار اور سیف علی خان کلیدی کردار نبھائیں گے

Updated: July 03, 2025, 6:33 PM IST | Mumbai

۲۰۱۶ء کی فلم ’’اوپم‘‘ کے ہندی ری میک میں سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ’’اوپم‘‘ کی ہدایتکاری پریا درشن نے کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کچھ دنوں قبل یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ اکشے کمار اور سیف علی خان پریا درشن کی نگرانی میں بننے والی فلم کیلئے ۱۸؍ برس بعد یکجہا ہوں گے۔ یہ موہن لال کی تھریلر فلم ’’اوپم‘‘کا ہندی ری میک ہوگا جو ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوگی۔ اب اس فلم کا عنوان دے دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ؛ ۲۹؍ اگست کو عالمی سطح پر ری ریلیز، نیا ٹریلر جاری کیا گیا

حالیہ تبدیلی
اکشے کمار، سیف علی خان اور پریا درشن کی ’’اوپم‘‘ کے ری میک کو ’’ہوائیاں‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس کا انگریزی میں معنی ہے ’’بیسٹ۔‘‘ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’’ ٹیم کو یہ محسوس ہوا کہ یہ لفظ فلم کے موضوع کو بہترین طریقے سے بیان کرے گا اور پریا درشن اس عنوان کے تحت جو کہنا چاہتے ہیں وہ کہہ سکیں گے۔ فلم کیلئے دیگر عنوانات بھی پیش کئے گئے تھے لیکن ایک عنوان اور اداکاروں کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار اور سیف علی خان نے آخری مرتبہ فلم ’’تشن‘‘ کیلئے شراکت داری کی تھی جو ۲۰۰۸ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ قبل ازیں بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا تھا کہ ’’اکشے کمار ’’اوپم‘‘ کے بہت بڑے مداح ہیں اور جب پریا درشن نے انہیں اس فلم کی پیشکش کی تھی تو انہوں نے بغیر کچھ سوچے فلم کی پیشکش قبول کر لی۔یہ دو ہیروز پر مبنی فلم ہوگی جس میں اکشے کمار اور سیف علی خان نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۵ءمیں شروع ہوگی جبکہ اس کی شوٹنگ ’’اسٹارٹ ٹو فنش شیڈول‘‘ پر کی جائے گی۔‘‘ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ سیف علی خان اور اکشے کمار نےہمیشہ ساتھ میں کام کرنے کا لطف اٹھایا ہے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے کام کی تعریف بھی کی ہے۔ جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھی تو انہیں یہ معلوم تھا کہ انہیں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK