Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ؛ ۲۹؍ اگست کو عالمی سطح پر ری ریلیز، نیا ٹریلر جاری کیا گیا

Updated: July 03, 2025, 4:39 PM IST | Mumbai

یونیورسل پکچرزکی بلاک بسٹر فلم ’’جاز‘‘ اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ پر ری ریلیز ہوگی۔ اسٹیون اسپلبرگ کی ہدایتکاری میں بنی یہ شارک تھریلر فلم ۱۹۷۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

"Jawz" Will Bay-Relay Asad at 50th Anniversary. Photo: INN
’’جاز‘‘ اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ پر ری ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

یونیورسل پکچرزنے اپنی بلاک بسٹر فلم ’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ منانے کیلئے اسے ری ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیون اسپلبرگ کی شارک تھریلر فلم جون ۱۹۷۵ء میں ریلیز ہوئی تھی جو اب فور کے ورژن میں ری ریلیز ہوگی۔ فلم کی اسکریننگ آئی میکس، ریئل تھری ڈی، ۴؍ ڈی ایکس اور ڈی بویس فارمیٹ میں کی جائیں گی۔ یہ فلم پیٹر بینچلے کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ’’جاز‘‘ پر مبنی ہے۔ ’’جاز‘‘ میں ایک چھوٹے سے کوسٹل شہر کی کہانی بیان کی گئی ہے جہاں ایک بڑی شارک مچھلی حملہ کرتی ہے۔ کوسٹل کے چیف، جو ایک میرین بائیولوجسٹ اور شارک کو پکڑنے کا تجربہ رکھتے ہیں، اس خطرے سے بچنے کیلئے فورس جوائن کرتے ہیں۔ اس فلم میں رائے شیڈر، رابرٹ شا، رچرڈ ڈرے فس، لورین گرے اورمورے ہیملٹن نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: رونی اسکریو والا ۵ء۱؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے امیر ترین شخص

اپنی ریلیز کے بعد اس فلم نے امریکی باکس آفس پر ۱۰۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔ فلم کی ہدایتکاری اسپلبرگ نے انجام دی تھی جنہوں نے فلم ’’ دی شوگر لینڈ ایکسپریس‘‘ سے اپنے ہدایتکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم کو ڈیوڈ براؤن اور رچرڈ ڈی زنکن نے پروڈیوس کیا تھا۔ ’’جاز‘‘ کو ۴؍ شعبوں میں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا جن میں بہترین فلم کا ایوارڈ قابل ذکر ہے۔ فلم نے بہترین فلم ایڈیٹنگ، بہترین ساؤنڈ اور اوریجنل اسکور کیلئے آسکر جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK