Inquilab Logo

پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی فلم کو بہترین پکچر کا آسکر، ’پیرا سائٹ‘نے ۴؍ ایوارڈ اپنے نام کیا

Updated: February 10, 2020, 3:36 PM IST | Los Angeles

جواکوئن فینکس کو فلم ’جوکر‘ کیلئے بہترین اداکار اور رینی زیلویگر کو فلم ’جوڈی‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسکر کیلئے ۷؍ مرتبہ نامزد ہونے والے بریڈ پٹ کو پہلی بار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ’پیرا سائٹ‘ کو آسکر میں کل ۶؍ نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے ۴؍ میں اسے اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا۔

فاتحین اپنے آسکر کے ساتھ۔ تمام تصاویر: پی ٹی آئی
فاتحین اپنے آسکر کے ساتھ۔ تمام تصاویر: پی ٹی آئی

لاس اینجلس:اتوار کی شام ہالی ووڈ کے سب سے بڑے شو ۹۲؍ ویں اکیڈمی ایوارڈس کا انعقاد کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا جس میں بہترین پکچر کا آسکر غیر ملکی زبان کی فلم ’پیرا سائٹ‘ کو دیا گیا۔ بونگ جون کی ہدایتکاری میں بنائی گئی یہ فلم پہلی ایسی فلم تھی جس نے انگریزی زبان میں نہ ہونے کے باوجود آسکر اپنے نام کیا ہے۔اسے بہترین ہدایتکار، بہترین منظر نامے اور بہترین انٹرنیشنل فلم کا بھی آسکر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد سیم مینڈس کی فلم ’۱۹۱۷ء‘ کو ۳؍ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ بافٹا، گلڈ ایوارڈس اور گولڈن گلوبس میں اس فلم نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔ اسے بہترین سنیماٹوگرافی، وژول افیکٹس اورساؤنڈ مکسنگ کیلئے آسکر دیا گیا۔ بونگ کی فلم نے ۲۰۱۹ء کی سب سے مشہور فلموں ’ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ‘ اور ’دی آئرش مین‘ کو بھی پچھا ڑ دیا۔ فلم جوکر میں اپنی لاجواب اداکاری سے ناظرین کو مسحور کردینے والے اداکار جواکوئن فینکس نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی آسکر کی تاریخ میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا جب کسی سپر ہیرو فلم نے اتنا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ’دی ڈارک نائٹ‘ فلم کیلئے ہیتھ لیجر کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ دیگر زمروں میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے فاتح یہ ہیں۔
بہترین اداکارہ: رینی زیلویگر، فلم: جوڈی
بہترین معاون اداکار: بریڈ پٹ، فلم: ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ
بہترین معاون اداکارہ:لارا ڈرن، فلم: میرج اسٹوری
بہترین اینی میٹڈ فیچر: ٹوائے اسٹوری چار
بہترین اینی میٹڈ شارٹ: ہیئر لو
بہترین ایڈپٹیڈ اسکرین پلے: جو جو ریبٹ
بہترین لائیو ایکشن شارٹ: دی نیبرس ونڈو
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ
بہترین ملبوسات: لٹل وومین
بہترین ڈاکیو مینٹری: امریکن فیکٹری
بہترین ڈاکیومینٹری شارٹ: لرننگ ٹو اسکیٹ بورڈ اِن اے وار زون
بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ: فورڈ ورسیس فیراری
بہترین فلم ایڈیٹنگ:فورڈ ورسیس فیراری
بہترین میک اپ اینڈ ہیئر: بومب شیل
بہترین اوریجنل اسکور: جوکر
بہترین اوریجنل سانگ: آئی ایم گونا لو میں اگین، فلم: راکٹ مین

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK