Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسکر ۲۶ء: ایمی میڈیگن کو ۷۵؍ سال کی عمر میں پہلا آسکر

Updated: March 16, 2026, 4:05 PM IST | Los Angeles

ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ Amy Madigan نے ہارر فلم Weapons میں یادگار کردار ادا کر کے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر جیت لیا۔ چار دہائیوں پر محیط کریئر کے بعد ۷۵؍ سال کی عمر میں ان کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔

Amy Madigan expressing gratitude after receiving the award. Photo: INN
ایمی میڈیگن ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ ایمی میڈیگن نے ۹۸؍ ویں اکیڈمی ایوارڈز میں فلم Weapons میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر جیت لیا۔ ۷۵؍ سالہ اداکارہ کے لیے یہ ان کے چار دہائیوں سے زیادہ طویل کریئر کا پہلا آسکر ہے، جسے فلمی حلقوں میں ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ ایمی نے ہدایت کار زیک کریگر کی ہارر فلم میں آنٹ گلیڈیز کا کردار ادا کیا۔ یہ ایک پراسرار اور خوفناک شخصیت ہے جس کا کردار فلم کی کہانی کے مرکزی راز سے جڑا ہوا ہے۔
فلم کی کہانی ایک امریکی قصبے میں اسکول کے کئی بچوں کی پراسرار گمشدگی کے گرد گھومتی ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے آنٹ گلیڈیز ایک ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آتی ہے جس کا تعلق ان خوفناک واقعات سے ہو سکتا ہے۔ اپنی مختصر مگر جذباتی تقریر میں ایمی نے کہا کہ ’’ بہت شکریہ، میں واقعی بہت خوش ہوں۔‘‘ ان کی یہ کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہارر فلموں کو تاریخی طور پر آسکر ایوارڈز میں کم پذیرائی ملتی رہی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Cover Nation (@covernationofficial)

ماضی میں ہارر فلموں میں اداکاری پر آسکر جیتنے والے چند اداکاروں میں شامل ہیں: 
(۱) روتھ گورڈن (روزمیریز بے بی ۱۹۶۸ء)
(۲) کیتھی بیٹس (مزری ۱۹۹۰ء)
(۳) جوڈی فوسٹر اور انتھونی ہاپکنس (دی سائلنس آف دی لیمبس ۱۹۹۱ء)
(۴) نیٹلی پورٹ مین (بلیک سوان ۲۰۱۰ء)

ایمی نے اپنے کریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا ۱۹۸۰ء کی دہائی میں ہالی ووڈ میں مضبوط مقام بنایا۔ انہیں پہلی بار ۱۹۸۵ء کی فلم Twice in a Lifetime پر آسکر نامزدگی ملی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے کئی یادگار فلموں میں اداکاری کی، جن میں شامل ہیں:
 • Places in the Heart
 • Field of Dreams
 • Uncle Buck

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK