مقبول ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے فلمی ورژن ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے سنیما گھروں میں ریلیز سے ایک روز قبل ایڈوانس بکنگ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق فلم کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں ۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai
مقبول ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے فلمی ورژن ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے سنیما گھروں میں ریلیز سے ایک روز قبل ایڈوانس بکنگ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق فلم کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں ۔
مقبول ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے فلمی ورژن ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے سنیما گھروں میں ریلیز سے ایک روز قبل ایڈوانس بکنگ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق فلم کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں ۔ فلم ۴؍ ستمبر کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شائقین میں اس فلم کو لے کر خاصا جوش پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہندوستان اور پاکستان کرکٹ صرف ایک میچ ہے:وسیم اکرم
انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل سیکنلک کے مطابق جمعرات کی صبح تک ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ کے تمام زبانوں کے شوز کے لیے مجموعی طور پر۱۳۸۹۶۸؍ ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔ ان ایڈوانس بکنگ سے فلم نے تقریباً ۹۲ء۳؍ کروڑ روپے کا گراس بزنس حاصل کیا ہے۔فلم ہندی اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جا رہی ہے، تاہم ایڈوانس بکنگ میں ہندی ورژن واضح طور پر آگے ہے۔ فلم کے ہندی ورژن نے ایڈوانس بکنگ میں سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندی ورژن کے۱۳۸۵۹۶؍ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور یہ ٹکٹ ۷۳۹۶؍ شوز کے لیے بک کیے گئے ہیں۔
ہندی ورژن سے تقریباً ۹۱ء۳؍ کروڑ روپے کا گراس بزنس حاصل ہوا ہے۔ اس کے مقابلے میں تیلگو ورژن کے ۳۷۲؍ ٹکٹ فروخت ہوئے، جن سے تقریباً ۶۷۴۸۸؍ روپے کی آمدنی ہوئی۔ تیلگو ورژن کے لیے ۴۶؍ شوز دستیاب تھے۔ سیکنلک کے مطابق اگر ایڈوانس بکنگ کے ساتھ بلاک کی گئی سیٹوں کو بھی شامل کیا جائے تو فلم کی پری سیل آمدنی تقریباً ۱۹ء۶؍ کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’کیا ہم مسلمان ہیں؟‘‘ جاوید اختر نے ۸؍ سالہ فرحان اختر کے بچپن کا دلچسپ واقعہ سنایا
یہ اعداد و شمار اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ’’مرزا پور: دی مووی‘‘ کو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی شائقین کی جانب سے اچھی حمایت مل رہی ہے۔ ریاستی اور علاقائی سطح پر ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار میں دہلی سب سے آگے ہے۔ دہلی میں فلم نے تقریباً ۲۱ء۱؍کروڑ روپے کی گراس بکنگ حاصل کی ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے، جہاں ایڈوانس بکنگ سے تقریباً ۸۷ء۹۳؍لاکھ روپے کا کاروبار ہوا۔ اتر پردیش میں فلم نے تقریباً ۹۱ء۸۷؍ لاکھ روپے کی ایڈوانس بکنگ حاصل کی، جبکہ گجرات میں یہ رقم ۸۵ء۵۸؍ لاکھ روپے رہی۔
’’مرزا پور: دی مووی‘‘ میں ویب سیریز کے کئی مقبول کردار بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی کالین بھیا کے کردار میں، علی فضل گڈو پنڈت کے کردار میں اور دویندو منا بھیا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں جیتندر کمار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ببلو پنڈت کا کردار ادا کریں گے، جو اصل سیریز میں وکرانت میسی نے ادا کیا تھا۔ فلم کی کاسٹ میں روی کشن، شویتا ترپاٹھی اوررسیکا دوگل بھی شامل ہیں۔