پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیز رفتار پچز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن نے دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ایسی پچز بنانے کی ہدایت دی ہے جہاں فاسٹ گیندبازوں کو مدد مل سکے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2026, 5:05 PM IST | Karachi
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیز رفتار پچز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن نے دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ایسی پچز بنانے کی ہدایت دی ہے جہاں فاسٹ گیندبازوں کو مدد مل سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیز رفتار پچز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن نے دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ایسی پچز بنانے کی ہدایت دی ہے جہاں فاسٹ گیندبازوں کو مدد مل سکے۔ ٹرائنگولر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پہلا ٹیسٹ ۹؍ نومبر سے راولپنڈی اور دوسرا ۱۷؍ نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ رواں سال پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:سائنسی مقالوں میں اے آئی کے فرضی حوالوں کا بڑھتا انکشاف
ذرائع کے مطابق بیرون ملک ٹیسٹ میچز میں مسلسل ناکامیوں کے بعد پی سی بی کے تھنک ٹینک نے ملک میں تیز رفتار اور جاندار پچز تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی، جبکہ انگلینڈ نے آخری سیریز میں اسے ۰۔۳؍ سے ہرایا۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں اسے سات میچز میں صرف ایک کامیابی ملی تھی۔
سری لنکا کے خلاف سہ روزہ میچ کے بعد پی سی بی پیٹرنز الیون کے دو فاسٹ گیندباز قومی اسکواڈ میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔ محمد عباس اور رضا اللہ کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کھیلنے والے صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، محمد عمران اور محمد علی کے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اوپننگ جوڑی میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔ اذان اویس کے ساتھ عبداللہ فضل کو اوپننگ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی ویوین نے بھی والد کا خاندانی نام قانونی طور پر ہٹا دیا
بابر اعظم بھی ان دنوں قائداعظم ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن نے انہیں فارم کی بحالی کے لیے ڈومیسٹک چار روزہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت لازمی قرار دیے جانے کے بعد کئی اسٹار کھلاڑی بھی ریجنل اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ۱۰؍ ٹیموں میں نویں نمبر پر ہے، جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی گرین کیپس آخری، یعنی نویں پوزیشن پر ہیں۔ پی سی بی حکام کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے اور پچز کے انداز میں تبدیلی سے اگلی سائیکل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی۔