Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینیتی چوپڑہ نے راگھو چڈھا کی حمایت کی

Updated: April 03, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai

اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے جمعرات کو اپنے شوہر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی ) کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو دوبارہ شیئر کی، جس میں انہوں نے اب تک پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔

Parineeti And Raghav.Photo:INN
راگھو اور پرینیتی۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے جمعرات کو اپنے شوہر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی ) کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو دوبارہ شیئر کی، جس میں انہوں نے اب تک پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra)


یہ پوسٹ اس کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی جب  اے اے پی نے انہیں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا اور اس تبدیلی سے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا۔ ویڈیو میں، راگھو نے مختلف مسائل پر بات چیت کی، جن میں متوسط طبقے پر ٹیکس کا بوجھ، پدری رخصت (پیٹرنیٹی لیو) ، بینکوں میں کم از کم بیلنس پر جرمانے، خوراک میں ملاوٹ، آنے والی کالز کے چارجز، ریچارج فراڈ، ایئرلائنز کے اضافی سامان کی فیس، امتحانی پرچوں کے لیک ہونا، فضائی آلودگی، ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی، گیگ ورکرز کا استحصال، انشورنس کلیمز میں تاخیر، ٹول پلازہ پر مبینہ بے ضابطگیاں اور ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیاں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر عمران ہاشمی اور سنی دیول کا مقابلہ ہوسکتاہے


 پرینیتی نے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کیا، تاہم بعد میں اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ حال ہی میں، جب راگھو نے پارلیمنٹ میں پدری رخصت کے معاملے پر بات کی، تو اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ بھی لکھا ’’میرے پیارے شوہر، آج آپ نے صرف ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر نہیں بلکہ ایک باپ کے طور پر بات کی، جسے میں ہر روز دیکھتی ہوں۔ ہم نے اس موضوع پر کئی بار بات کی ہے کہ ہمارے بچے کو دونوں والدین کی موجودگی کی ضرورت ہے جتنا ممکن ہو۔ آج جب آپ نے بات کی تو یہ صرف پالیسی نہیں تھی، بلکہ اس انداز سے جڑی تھی جس طرح آپ ہمارے بچے کی پرورش کرتے ہیں، جس طرح آپ بغیر کہے ذمہ داری نبھاتے ہیں، اور جس طرح آپ سمجھتے ہیں کہ والدین بننا مشترکہ ذمہ داری ہے، نہ کہ تقسیم شدہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:میرا اسٹرائیک ریٹ نہیں، تمہارا حسد بول رہا ہے: اجنکیا رہانے


جمعرات کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد، راگھو نے  ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس کے کیپشن میں لکھاکہ ’’خاموش کیا گیا، شکست نہیں ہوئی۔‘‘ پرینیتی اور راگھو، جنہوں نے ستمبر ۲۰۲۳ء میں راجستھان میں شادی کی، نے ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکو اپنے پہلے بچے، بیٹے نیر کا استقبال کیا۔ کام کے محاذ پر، پرینیتی جلد ہی نیٹ فلکس کی آنے والی تھرلر سیریز کے ذریعے اپنا ویب ڈیبیو کرنے والی ہیں، جس کا نام ابھی طے نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK