فلم پٹھان ہرگزرتے دن کے ساتھ کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
فلم پٹھان ہرگزرتے دن کے ساتھ کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔۷؍ دن میں اس نے مجموعی طور پر ۶۳۴؍ کروڑ روپےکی آمدنی کرلی ہے۔ ہندوستان بھر میں اس فلم کا اب تک مجموعی باکس آفس کلیکشن ۳۹۵؍ کروڑ روپے اور عالمی باکس آفس کلیکشن ۲۳۹؍ کروڑ روپے ہوا ہے۔ اس طرح فلم کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن ۶۳۴؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔فلم بینوں میں پٹھان کے تئیں جوش ہے اور اب بھی بیشتر سینما گھروں میں اس کی نمائش ہاؤس فل ہورہی ہے۔ شاہ رخ ، دپیکا اور جان ابراہم کی اداکاری سے سجی اس فلم میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے خصوصی کردار کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ فلم ناقدوں نے بھی اسے پسند کیا ہے۔