Inquilab Logo Happiest Places to Work

’پتی پتنی اور وہ ۲‘میں آیوشمان کے مقابل ۳؍ ہیروئنیں ہوں گی، سارہ، وامیکا اور راکل پریت

Updated: August 08, 2025, 6:56 PM IST | Mumbai

’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ میں آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، ویمیقہ گبی اور راکل پریت سنگھ نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ یہ ۲۰۱۹ء کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل ہے۔

Wamiqa Gabbi, Sara Ali Khan, Rakul Preet Singh and Ayushmann Khurrana. Photo: INN
ویمیقہ گبی، سارہ علی خان، راکل پریت سنگھ اور آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این

کارتک آرین، اننیا پانڈے اور بھومی پیڈنیکر کی اداکاری سے سجی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ ۲۰۱۹ء میں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی اور اب فلمساز فلم کے سیکوئل کیلئے تیار ہیں جسے فی الحال ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘کا نام دیا گیا ہے۔

 

’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کی کاسٹ  
کچھ دنوں قبل یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ سارہ علی خان اور ویمیقہ گبی ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ میں آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل نظر آئیں گے لیکن کاسٹ میں ایک نئی اداکارہ کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ فلم کے سیکوئل میں سارہ علی خان، ویمیقہ گبی اور آیوشمان کھرانہ کے علاوہ راکل پریت سنگھ بھی نظر آئیں گی۔ پنک ویلا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ میں دو خواتین کوکلیدی کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا جبکہ ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ میں تین اداکارائیں نظر آئیں گی۔ بھوشن کمار اور جونو چوپڑہ پروڈکشن نےفلم کے سیکوئل کیلئے آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، ویمیقہ گبی اور راکل پریت سنگھ کو کاسٹ کیا ہے۔ فلم کے پلاٹ کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: نظام الدین دہلی: پارکنگ تنازع میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم کے کزن بھائی کا قتل

اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات ستمبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی۔ پنک ویلا نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ستمبر میں ہوگی جبکہ فلم ۲۰۲۶ء کی دوسری سہ ماہی میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی اسکرپٹ طے ہوچکی ہے جبکہ کلیدی کرداروں کی کاسٹنگ جاری ہے۔‘‘ذرائع نے فلم کی کہانی کے متعلق کہا ہے کہ ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کا پلاٹ حقیقی ہے اور یہ ۲۰۱۹ء کی فلم کا ری میک نہیں ہے۔ یہ ایک تازہ کہانی ہے جس میں نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جو فلم کی کہانی کو آگے لے کرجائیں گے۔‘‘

آیوشمان کھرانہ کی اگلی فلم ’’ویمپائر‘‘
’’تھاما‘‘ کے بعد آیوشمان کھرانہ کی اگلی فلم ’’ویمپائر‘‘ دیوالی میں ریلیزہوگی۔ ’’تھاما‘‘ بھی استری ہارر کامیڈی یونیورس کا حصہ ہے جس میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا اور نواز الدین صدیقی کلیدی کردار نبھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK