Inquilab Logo

پاویل گلاٹی، شاہد کپور کی فلم’’ دیوا ‘‘میں خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے

Updated: March 20, 2024, 3:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پاویل گلاٹی اپنی آنے والی فلم’’دیوا‘‘ میں خطرناک ایکشن سین کرتے نظرآئیں گے۔ پاویل اس فلم میں شاہد کپور اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ اپنے ایکشن سین خود کریں گے۔

Pavail Gulati. Photo: INN
پاویل گلاٹی۔ تصویر : آئی این این

پاویل گلاٹی اپنی آنے والی فلم’’دیوا‘‘میں خطرناک ایکشن سین کرتے نظرآئیں گے۔ پاویل اس فلم میں شاہد کپور اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ اپنے ایکشن سین خود کریں گے۔ مشہور ملیالم فلموں کے ہدایتکار روشن اینڈریوز اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ ’’دیوا‘‘ ایک تفریح سے بھرپورایکشن ڈراما فلم ہے۔ اس فلم میں پاویل گلاٹی ایک جنگجو کا کرادار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم کے کردار کے ایکشن سیکوینس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئےاور کھیلوں کے عاشق ہونے کے ناطے اور ایکشن کی صنف کیلئے اپنے جنون کی خاطر پاویل نے باڈی ڈبلز کا استعمال نہ کرنے کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ 
پاویل نے کہا کہ ’’دیوا‘‘ میں کام کرنا میرے لئے چیلنجز اور تفریح سے بھرپور سفر تھا۔ ایک ایسے انسان کے طور پر جو ہمیشہ ایکشن کی جانب کھینچا چلا جاتا ہے اور کھیلوں  میں دلچسپی رکھتا ہے، اس کردار کے جسمانی تقاضوں نے مجھے مکمل طور پر اس کردار میں ڈھال دیا۔ خود سے ایکشن کرنا ایک مشکل تجربہ تھا جس نے میرے ایکشن سیکوئنس کو بہتر کرنے اور کردار کو مزید بہتر ادا کرنے میں مدد دی۔‘‘
روشن اینڈریوز جو اپنی بہترین ہدایتکاری کیلئے مشہور ہیں، اس فلم کے ہدایت کارہیں۔ ’’دیوا‘‘ ایک زبردست ایکشن ڈراما فلم ہے۔ زی اسٹوڈیو اور رائے کپور فلم کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور پاویل گلاٹی نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK