Inquilab Logo

پوجا بھٹ اور سنی دیول تھرلر فلم میں نظر آئیں گے

Updated: August 14, 2021, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچومین سنی دیول، آر بالکی کی تھرلر فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Pooja Bhatt And Sunny Deol .Picture:INN
سنی دیول اور پوجا بھٹ۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے ماچومین سنی دیول، آر بالکی کی تھرلر فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ ہدایت کار آر بالکی ایک تھرلرفلم بنانے جا رہے ہیں۔اس فلم میں سنی دیول پہلی بار دلقرسلمان کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹریڈ ایکسپرٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کے ذریعے بتایاکہ آر بالکی نےاپنی فلم کے لیے سنی دیول کو باضابطہ طور پر سائن کرلیا ہے۔ ترن آدرش نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس فلم میں پوجا بھٹ بھی اہم کردار میں نظر آئیںگی۔ فلم میں سنی دیول اور دلقرسلمان دکھائی دیں گے۔ فلم میں پوجا بھٹ اور شریا دھن ونتری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔یہ فلم اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK