Inquilab Logo Happiest Places to Work

انوراگ کشیپ اور بوبی دیول کی فلم ’’بندر‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

Updated: July 22, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai

انوراگ کشیپ اور بوبی دیول کی اگلی فلم ’’بندر‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کا انگریزی عنوان ’’منکی ان اے کیج‘‘ ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

قبل ازیں جون میں انوراگ کشیپ نے اپنی اگلی فلم ’’نسچانی‘‘ کی ریلیز کا اعلان کای تھا جو ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اب بوبی دیول کی اداکاری سے مزین فلم کا فرسٹ لک پوسٹر اور عنوان ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ۲۰۲۵ء کی متوقع فلموں میں سے ایک فلم کا ہندی عنوان ’’بندر‘‘ جبکہ انگریزی عنوان ’’منکی ان اے کیج‘‘ہوگا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)

بوبی دیول کی اداکاری سے مزین فلم کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز
فلم کے فرسٹ لک پوسٹر میں بوبی دیول کو سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹورنٹوانٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) ۲۰۲۵ء میں فلم کا ورلڈ پریمیر ریلیز کیاجائے گا۔ بوبی دیول نے فلم کافرسٹ لک پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ ایک ایسی کہانی جو کبھی نہیں بیان کی گئی لیکن یہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء کا انتخاب ہے۔  حقیقی واقعات پر مبنی فلم ’’بندر‘‘کا پریمیر ٹی آئی ایف ایف میں کیا جائےگا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ کی مقبولیت کے سبب سدھارتھ ملہوترہ کی ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز تاریخ ملتوی

 کچھ فلم ’’بندر‘‘ کے بارے میں
فلم ’’بندر‘‘ کی ہدایتکاری انوراگ کشیپ نے انجام دی ہے جبکہ فلم کی اسکرپٹ ’’پاتال لوک‘‘، ’’کہرا‘‘, ’’سون چڑیا‘‘ اور ’’اڑتا پنجاب‘‘ جیسی فلموں کیلئے مشہور سدیپ شرما لکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ ، کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم ’’ عاشقی ۳‘‘ کی ریلیز ملتوی

’’بندر‘‘ کی کاسٹ
’’بندر‘‘ میں بوبی دیول کے علاوہ سانیہ ملہوترہ، سپنا پبی، سبا آزاد، سکنت گوئل، ردھی سین، ناگیش بھوسلے، جامنی پاٹھک، جتیندر جوشی اور سنتوش جویکر کلیدی کردار نبھائیں گے۔ تاہم، ملیالم اداکار اندرجیت سوکمارن اور کنڑ اداکار اور فلمساز راج بی شیٹی بھی اس میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK